×

اور اے برادران قوم، میں اِس کام پر تم سے کوئی مال 11:29 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Hud ⮕ (11:29) ayat 29 in Urdu

11:29 Surah Hud ayat 29 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Hud ayat 29 - هُود - Page - Juz 12

﴿وَيَٰقَوۡمِ لَآ أَسۡـَٔلُكُمۡ عَلَيۡهِ مَالًاۖ إِنۡ أَجۡرِيَ إِلَّا عَلَى ٱللَّهِۚ وَمَآ أَنَا۠ بِطَارِدِ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓاْۚ إِنَّهُم مُّلَٰقُواْ رَبِّهِمۡ وَلَٰكِنِّيٓ أَرَىٰكُمۡ قَوۡمٗا تَجۡهَلُونَ ﴾
[هُود: 29]

اور اے برادران قوم، میں اِس کام پر تم سے کوئی مال نہیں مانگتا، میرا اجر تو اللہ کے ذمہ ہے اور میں اُن لوگوں کو دھکے دینے سے بھی رہا جنہوں نے میری بات مانی ہے، وہ آپ ہی اپنے رب کے حضور جانے والے ہیں مگر میں دیکھتا ہوں کہ تم لوگ جہالت برت رہے ہو

❮ Previous Next ❯

ترجمة: وياقوم لا أسألكم عليه مالا إن أجري إلا على الله وما أنا, باللغة الأوردية

﴿وياقوم لا أسألكم عليه مالا إن أجري إلا على الله وما أنا﴾ [هُود: 29]

Abul Ala Maududi
Aur aey biradran e qaum, main is kaam par tumse koi maal nahin maangta , mera ajar to Allah ke zimme hai aur main un logon ko dhakke dene se bhi raha jinhon ne meri baat maani hai. Woh aap hi apne Rubb ke huzoor janey waley hain magar main dekhta hoon ke tumlog jahalat barat rahey ho
Ahmed Ali
اور اے میری قوم میں تم سے اس پر کچھ مال نہیں مانگتا میری مزدوری الله ہی کے ذمہ ہے اور میں ایمانداروں کو ہٹانے والا نہیں بے شک و ہ اپنے رب سے ملنے والے ہیں لیکن تمہیں جاہل قوم دیکھتا ہوں
Fateh Muhammad Jalandhry
اور اے قوم! میں اس (نصیحت) کے بدلے تم سے مال وزر کا خواہاں نہیں ہوں، میرا صلہ تو خدا کے ذمے ہے اور جو لوگ ایمان لائے ہیں، میں ان کو نکالنے والا بھی نہیں ہوں۔ وہ تو اپنے پروردگار سے ملنے والے ہیں لیکن میں دیکھتا ہوں کہ تم لوگ نادانی کر رہے ہو
Mahmood Ul Hassan
اور اے میری قوم نہیں مانگتا میں تم سے اس پر کچھ مال میری مزدوری نہیں مگر اللہ پر اور میں نہیں ہانکنے والا ایمان والوں کو ان کو ملنا ہے اپنے رب سے [۴۱] لیکن میں دیکھتا ہوں تم لوگ جاہل ہو [۴۲]
Muhammad Hussain Najafi
اے میری قوم! میں اس (تبلیغِ حق) پر تم سے کوئی مالی معاوضہ طلب نہیں کرتا۔ میرا معاوضہ اللہ کے ذمے ہے اور جو لوگ ایمان لائے ہیں (وہ تمہاری نگاہ میں جس قدر پست ہوں) میں ان کو اپنے پاس سے نکال نہیں سکتا۔ بے شک وہ اپنے پروردگار کی بارگاہ میں حاضری دینے والے ہیں البتہ میں دیکھتا ہوں کہ تم جہالت سے کام لینے والے لوگ ہو۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek