Quran with Urdu translation - Surah Hud ayat 30 - هُود - Page - Juz 12
﴿وَيَٰقَوۡمِ مَن يَنصُرُنِي مِنَ ٱللَّهِ إِن طَرَدتُّهُمۡۚ أَفَلَا تَذَكَّرُونَ ﴾
[هُود: 30]
﴿وياقوم من ينصرني من الله إن طردتهم أفلا تذكرون﴾ [هُود: 30]
Abul Ala Maududi Aur aey qaum, main in logon ko dhutkaar doon to khuda ki pakad se kaun mujhey bachane aayega? Tum logon ki samajh mein kya itni baat bhi nahin aati |
Ahmed Ali اور اے میری قوم اگر میں انہیں ہٹا دوں تو مجھے الله سے کون چھڑائے گا کیا پھر تم نہیں سمجھتے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور برادران ملت! اگر میں ان کو نکال دوں تو (عذاب) خدا سے (بچانے کے لیے) کون میری مدد کرسکتا ہے۔ بھلا تم غور کیوں نہیں کرتے؟ |
Mahmood Ul Hassan اور اےقوم کون چھڑائے مجھ کو اللہ سے اگر ان کو ہانک دوں کیا تم دھیان نہیں کرتے [۴۳] |
Muhammad Hussain Najafi اے میری قوم! اگر میں ان کو اپنے پاس سے نکال دوں تو اللہ کے مقابلہ میں کون میری مدد کرے گا۔ کیا تم اتنا بھی غور نہیں کرتے (اور نصیحت قبول نہیں کرتے؟) |