Quran with Urdu translation - Surah Hud ayat 52 - هُود - Page - Juz 12
﴿وَيَٰقَوۡمِ ٱسۡتَغۡفِرُواْ رَبَّكُمۡ ثُمَّ تُوبُوٓاْ إِلَيۡهِ يُرۡسِلِ ٱلسَّمَآءَ عَلَيۡكُم مِّدۡرَارٗا وَيَزِدۡكُمۡ قُوَّةً إِلَىٰ قُوَّتِكُمۡ وَلَا تَتَوَلَّوۡاْ مُجۡرِمِينَ ﴾
[هُود: 52]
﴿وياقوم استغفروا ربكم ثم توبوا إليه يرسل السماء عليكم مدرارا ويزدكم قوة﴾ [هُود: 52]
Abul Ala Maududi Aur aey meri qaum ke logon, apne Rubb se mafi chaho, phir uski taraf palato. Woh tumpar aasmaan ke dahane khol dega aur tumhari maujooda quwwat(strength) par mazeed quwwat ka izafa karega. Mujreemon ki tarah mooh na phero” |
Ahmed Ali اور اے قوم اپنے رب سے معافی مانگو پھر اس کی طرف رجوع کرو وہ تم پر خوب بارشیں برسائے گا اور تمہاری قوت کو اوربڑھائے گا اورتم نافرمان ہو کر نہ پھر جاؤ |
Fateh Muhammad Jalandhry اور اے قوم! اپنے پروردگار سے بخشش مانگو پھر اس کے آگے توبہ کرو۔ وہ تم پر آسمان سے موسلادھار مینہ برسائے گا اور تمہاری طاقت پر طاقت بڑھائے گا اور (دیکھو) گنہگار بن کر روگردانی نہ کرو |
Mahmood Ul Hassan اور اے قوم گناہ بخشواؤ اپنے رب سے پھر رجوع کرو اسکی طرف [۷۴] چھوڑے گا تم پر آسمان سے دھاریں [۷۵] اور زیادہ دے گا تم کو زور پر زور اور روگردانی نہ کرو گنہگار ہو کر [۷۶] |
Muhammad Hussain Najafi اور اے میری قوم! اپنے پروردگار سے مغفرت طلب کرو۔ اور اس کی بارگاہ میں توبہ کرو (اس کی طرف رجوع کرو) وہ تم پر آسمان سے موسلادھار بارش برسائے گا۔ اور تمہاری (موجودہ) قوت میں مزید اضافہ کر دے گا۔ اور (میری دعوت سے) جرم کرتے ہوئے منہ نہ موڑو۔ |