Quran with Urdu translation - Surah Hud ayat 51 - هُود - Page - Juz 12
﴿يَٰقَوۡمِ لَآ أَسۡـَٔلُكُمۡ عَلَيۡهِ أَجۡرًاۖ إِنۡ أَجۡرِيَ إِلَّا عَلَى ٱلَّذِي فَطَرَنِيٓۚ أَفَلَا تَعۡقِلُونَ ﴾
[هُود: 51]
﴿ياقوم لا أسألكم عليه أجرا إن أجري إلا على الذي فطرني أفلا﴾ [هُود: 51]
Abul Ala Maududi Aey biradraan e qaum is kaam par main tumse koi ajar nahin chahta. Mera ajar to uske zimme hai jisne mujhey paida kiya hai. Kya tum aqal se zara kaam nahin letey |
Ahmed Ali اے قوم میں اس پر تم سے مزدوری نہیں مانگتا میری مزدوری اسی پر ہے جس نے مجھے پیدا کیا پھر کیا تم نہیں سمجھتے |
Fateh Muhammad Jalandhry میری قوم! میں اس (وعظ و نصیحت) کا تم سے کچھ صلہ نہیں مانگتا۔ میرا صلہ تو اس کے ذمّے ہے جس نے مجھے پیدا کیا۔ بھلا تم سمجھتے کیوں نہیں؟ |
Mahmood Ul Hassan اےقوم میں تم سے نہیں مانگتا اس پر مزدوری میری مزدوری اسی پر ہے جس نے مجھ کو پیدا کیا [۷۲] پھر کیا تم نہیں سمجھتے [۷۳] |
Muhammad Hussain Najafi اے میری قوم! میں اس (تبلیغ) پر تم سے کوئی مالی معاوضہ نہیں مانگتا۔ میرا معاوضہ تو اس کے ذمے ہے جس نے مجھے پیدا کیا ہے تم کیوں عقل سے کام نہیں لیتے۔ |