Quran with Urdu translation - Surah Hud ayat 6 - هُود - Page - Juz 12
﴿۞ وَمَا مِن دَآبَّةٖ فِي ٱلۡأَرۡضِ إِلَّا عَلَى ٱللَّهِ رِزۡقُهَا وَيَعۡلَمُ مُسۡتَقَرَّهَا وَمُسۡتَوۡدَعَهَاۚ كُلّٞ فِي كِتَٰبٖ مُّبِينٖ ﴾
[هُود: 6]
﴿وما من دابة في الأرض إلا على الله رزقها ويعلم مستقرها ومستودعها﴾ [هُود: 6]
Abul Ala Maududi Zameen mein chalne wala koi jaandaar aisa nahin hai jiska rizq Allah ke zimme na ho aur jiske mutaaliq woh na jaanta ho ke kahan woh rehta hai aur kahan wo sompa jata hai, sab kuch ek saaf daftar mein darj hai |
Ahmed Ali ارو زمین پر کوئی چلنے والا نہیں مگر اس کی روزی الله پر ہے اور جانتا ہے جہاں وہ ٹھیرتا ہے اور جہاں وہ سونپا جاتا ہے سب کچھ واضح کتاب میں ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور زمین پر کوئی چلنے پھرنے والا نہیں مگر اس کا رزق خدا کے ذمے ہے وہ جہاں رہتا ہے، اسے بھی جانتا ہے اور جہاں سونپا جاتا ہے اسے بھی۔ یہ سب کچھ کتاب روشن میں (لکھا ہوا) ہے |
Mahmood Ul Hassan اور کوئی نہیں ہے چلنے والا زمین پر مگر اللہ پر ہے اس کی روزی [۸] اور جانتا ہے جہاں وہ ٹھہرتا ہے اور جہاں سونپا جاتا ہے [۹] سب کچھ موجود ہے کھلی کتاب میں [۱۰] |
Muhammad Hussain Najafi اور زمین میں کوئی چلنے پھرنے والا جانور نہیں ہے مگر یہ کہ اس کا رزق خدا کے ذمے ہے اور وہ جانتا ہے کہ اس کا مستقل ٹھکانہ کہاں ہے اور اس کے سونپے جانے (کم رہنے) کی جگہ کہاں ہے؟ سب کچھ ایک واضح کتاب میں محفوظ ہے۔ |