×

اور وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دنوں میں 11:7 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Hud ⮕ (11:7) ayat 7 in Urdu

11:7 Surah Hud ayat 7 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Hud ayat 7 - هُود - Page - Juz 12

﴿وَهُوَ ٱلَّذِي خَلَقَ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضَ فِي سِتَّةِ أَيَّامٖ وَكَانَ عَرۡشُهُۥ عَلَى ٱلۡمَآءِ لِيَبۡلُوَكُمۡ أَيُّكُمۡ أَحۡسَنُ عَمَلٗاۗ وَلَئِن قُلۡتَ إِنَّكُم مَّبۡعُوثُونَ مِنۢ بَعۡدِ ٱلۡمَوۡتِ لَيَقُولَنَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُوٓاْ إِنۡ هَٰذَآ إِلَّا سِحۡرٞ مُّبِينٞ ﴾
[هُود: 7]

اور وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دنوں میں پیدا کیا جبکہ اس سے پہلے اس کا عرش پانی پر تھا تاکہ تم کو آزما کر دیکھے تم میں کون بہتر عمل کرنے والا ہے اب اگر اے محمدؐ، تم کہتے ہو کہ لوگو، مرنے کے بعد تم دوبارہ اٹھائے جاؤ گے، تو منکرین فوراً بول اٹھتے ہیں کہ یہ تو صریح جادو گری ہے

❮ Previous Next ❯

ترجمة: وهو الذي خلق السموات والأرض في ستة أيام وكان عرشه على الماء, باللغة الأوردية

﴿وهو الذي خلق السموات والأرض في ستة أيام وكان عرشه على الماء﴾ [هُود: 7]

Abul Ala Maududi
Aur wahi hai jisne aasmano aur zameen ko chey (six) dino mein paida kiya jabke issey pehle uska arsh pani par tha taa-ke tumko aazma kar dekhe tum mein kaun behtar amal karne wala hai. Ab agar (aey Muhammad) tum kehte ho ke logon, marne ka baad tum dobara uthaye jaogey, to munkireen fawran bol uthte hain ke yeh to sareeh jaadugari hai
Ahmed Ali
اور وہی ہےجس نے آسمان اور زمین چھ دن میں بنائے اور اس کا تخت پانی پر تھا کہ تمہیں آزمائے کہ تم میں سے کون اچھا کام کرتا ہے اور اگر تو کہے کہ مرنے کے بعد اٹھو گے تو منکرین یہ کہیں گے کہ یہ تو صریح جادو ہے
Fateh Muhammad Jalandhry
اور وہی تو ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں بنایا اور (اس وقت) اس کا عرش پانی پر تھا۔ (تمہارے پیدا کرنے سے) مقصود یہ ہے کہ وہ تم کو آزمائے کہ تم میں عمل کے لحاظ سے کون بہتر ہے اور اگر تم کہو کہ تم لوگ مرنے کے بعد (زندہ کرکے) اٹھائے جاؤ گے تو کافر کہہ دیں گے کہ یہ تو کھلا جادو ہے
Mahmood Ul Hassan
اور وہی ہے جس نے بنائے آسمان اور زمین چھ دن میں [۱۱] اور تھا اس کا تخت پانی پر [۱۲] تاکہ آزمائے تم کو کہ کون تم میں اچھا کرتا ہے کام [۱۳] اور اگر تو کہے کہ تم اٹھو گے مرنے کے بعد تو البتہ کافر کہنے لگیں یہ کچھ نہیں مگر جادو ہے کھلا ہوا [۱۴]
Muhammad Hussain Najafi
اور وہی وہ ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دنوں میں پیدا کیا اور (اس سے پہلے) اس کا عرش پانی پر تھا (یہ سب کچھ کیوں پیدا کیا؟) تاکہ تمہیں آزمائے کہ تم میں سب سے بہتر عمل کرنے والا کون ہے؟ اور (اے رسول(ص)) اگر آپ ان سے کہیں کہ تم مرنے کے بعد (دوبارہ) اٹھائے جاؤگے تو کافر لوگ ضرور کہیں گے۔ یہ تو کھلا ہوا جادو ہے۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek