Quran with Urdu translation - Surah Hud ayat 66 - هُود - Page - Juz 12
﴿فَلَمَّا جَآءَ أَمۡرُنَا نَجَّيۡنَا صَٰلِحٗا وَٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ مَعَهُۥ بِرَحۡمَةٖ مِّنَّا وَمِنۡ خِزۡيِ يَوۡمِئِذٍۚ إِنَّ رَبَّكَ هُوَ ٱلۡقَوِيُّ ٱلۡعَزِيزُ ﴾
[هُود: 66]
﴿فلما جاء أمرنا نجينا صالحا والذين آمنوا معه برحمة منا ومن خزي﴾ [هُود: 66]
Abul Ala Maududi Aakhir-e-kaar jab hamare faisle ka waqt aa gaya to humne apni rehmat se Saleh ko aur un logon ko jo uske saath iman laye thay bacha liya, aur us din ki ruswayi se unko mehfooz rakkha. Beshak tera Rub hi dar-asal taaqatwar aur bala-dast (All-Mighty) hai |
Ahmed Ali پھر جب ہمارا حکم آ پہنچا تو ہم نے صالح کو اورجو اس کے ساتھ ایمان لائے تھے اپنی رحمت سے بچا لیا اور اس دن کی رسوائی سے نجات دی بے شک تیرا رب وہی زور والا زبردست ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry جب ہمارا حکم آگیا تو ہم نے صالح کو اور جو لوگ ان کے ساتھ ایمان لائے تھے ان کو اپنی مہربانی سے بچالیا۔ اور اس دن کی رسوائی سے (محفوظ رکھا) ۔ بےشک تمہارا پروردگار طاقتور اور زبردست ہے |
Mahmood Ul Hassan پھر جب پہنچا حکم ہمارا بچا دیا ہم نے صالح کو اور جو ایمان لائے اسکے ساتھ اپنی رحمت سے اور اس دن کی رسوائی سے [۹۲] بیشک تیرا رب وہی ہے زور والا زبردست [۹۳] |
Muhammad Hussain Najafi پس جب ہمارا حکم (عذاب) آگیا تو ہم نے اپنی رحمت سے صالح اور اس کے ساتھ ایمان لانے والوں کو نجات دے دی اور اس دن کی رسوائی سے بچا لیا بے شک پروردگار بڑا طاقتور، بڑا زبردست ہے۔ |