Quran with Urdu translation - Surah Hud ayat 86 - هُود - Page - Juz 12
﴿بَقِيَّتُ ٱللَّهِ خَيۡرٞ لَّكُمۡ إِن كُنتُم مُّؤۡمِنِينَۚ وَمَآ أَنَا۠ عَلَيۡكُم بِحَفِيظٖ ﴾
[هُود: 86]
﴿بقية الله خير لكم إن كنتم مؤمنين وما أنا عليكم بحفيظ﴾ [هُود: 86]
Abul Ala Maududi Allah ki di hui bachat (gains) tumhare liye betar hai agar tum momin ho aur bahar-haal main tumhare upar koi nigraan e kaar nahin hoon” |
Ahmed Ali الله کا دیا جو باقی بچ رہے وہ تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم ایماندار ہو اور میں تمہارا نگہبان نہیں ہوں |
Fateh Muhammad Jalandhry اگر تم کو (میرے کہنے کا) یقین ہو تو خدا کا دیا ہوا نفع ہی تمہارے لیے بہتر ہے اور میں تمہارا نگہبان نہیں ہوں |
Mahmood Ul Hassan جو بچ رہے اللہ کا دیا وہ بہتر ہے تم کو اگر ہو تم ایمان والے [۱۲۱] اور میں نہیں ہوں تم پر نگہبان [۱۲۲] |
Muhammad Hussain Najafi اللہ کا بقیہ تمہارے لئے بہتر ہے اگر تم ایماندار ہو؟ اور میں تم پر نگران و نگہبان نہیں ہوں۔ |