Quran with Urdu translation - Surah Hud ayat 91 - هُود - Page - Juz 12
﴿قَالُواْ يَٰشُعَيۡبُ مَا نَفۡقَهُ كَثِيرٗا مِّمَّا تَقُولُ وَإِنَّا لَنَرَىٰكَ فِينَا ضَعِيفٗاۖ وَلَوۡلَا رَهۡطُكَ لَرَجَمۡنَٰكَۖ وَمَآ أَنتَ عَلَيۡنَا بِعَزِيزٖ ﴾
[هُود: 91]
﴿قالوا ياشعيب ما نفقه كثيرا مما تقول وإنا لنراك فينا ضعيفا ولولا﴾ [هُود: 91]
Abul Ala Maududi Unhon ne jawab diya “aey shoaib, teri bahut si baatein to hamari samajh hi mein nahin aati. Aur hum dekhte hain ke tu hamare darmiyan ek be-zoar aadmi hai. Teri biradari na hoti to hum kabhi ka tujhey sangsaar (stone to death) kar chuke hotey, tera balboota to itna nahin hai ke humpar bhari ho” |
Ahmed Ali انہوں نے کہا اے شعیب ہم بہت سی باتیں نہیں سمجھتے جو تم کہتے ہو اوربے شک ہم البتہ تمہیں اپنےمیں کمزور پاتے ہیں اور اگر تیری برادری نہ ہوتی تو تجھے ہم سنگسارکردیتے اور ہماری نظر میں تیری کوئی عزت نہیں ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اُنہوں نے کہا کہ شعیب تمہاری بہت سی باتیں ہماری سمجھ میں نہیں آتیں اور ہم دیکھتے ہیں کہ تم ہم میں کمزور بھی ہو اور اگر تمہارے بھائی نہ ہوتے تو ہم تم کو سنگسار کر دیتے اور تم ہم پر (کسی طرح بھی) غالب نہیں ہو |
Mahmood Ul Hassan بولے اے شعیب ہم نہیں سمجھتے بہت باتیں جو تو کہتا ہے [۱۲۹] اور ہم تو دیکھتے ہیں کہ تو ہم میں کمزور ہے [۱۳۰] اور اگر نہ ہوتے تیرے بھائی بند تو تجھ کو تو ہم سنگسار کر ڈالتے اور ہماری نگاہ میں تیری کچھ عزت نہیں [۱۳۱] |
Muhammad Hussain Najafi ان لوگوں نے کہا اے شعیب! تم جو کچھ کہتے ہو اس میں سے اکثر باتیں تو ہماری سمجھ میں نہیں آتیں اور ہم تمہیں اپنے درمیان ایک کمزور آدمی دیکھتے ہیں اور اگر تمہارا قبیلہ نہ ہوتا تو ہم تمہیں سنگسار کر دیتے۔ اور تم ہم پر غالب نہیں ہو۔ |