Quran with Urdu translation - Surah Yusuf ayat 20 - يُوسُف - Page - Juz 12
﴿وَشَرَوۡهُ بِثَمَنِۭ بَخۡسٖ دَرَٰهِمَ مَعۡدُودَةٖ وَكَانُواْ فِيهِ مِنَ ٱلزَّٰهِدِينَ ﴾
[يُوسُف: 20]
﴿وشروه بثمن بخس دراهم معدودة وكانوا فيه من الزاهدين﴾ [يُوسُف: 20]
Abul Ala Maududi Aakhir e kaar unhon ne usko thodi si keemat par chandh dirhamo ke evaz bech daala aur woh uski keemat ke maamle mein kuch zyada ke ummedwaar na thay |
Ahmed Ali اسے بھائی ناقص قیمت پر بیچ آئے گنتی کی چونیوں پر اور اس سے بیزار ہو رہے تھے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور اس کو تھوڑی سی قیمت (یعنی) معدودے چند درہموں پر بیچ ڈالا۔ اور انہیں ان (کے بارے) میں کچھ لالچ نہ تھا |
Mahmood Ul Hassan اور بیچ آئے اسکو بھائی ناقص قیمت کو گنتی کی چونیاں [۲۹] اور ہو رہے تھے اس سے بیزار [۳۰] |
Muhammad Hussain Najafi اور (ادھر برادرانِ یوسف بھی آپہنچے اور یوسف کو اپنا غلام ظاہر کرکے) بالکل کم قیمت پر یعنی گنتی کے چند درہموں کے عوض بیج ڈالا۔ اور ان (بھائیوں) کو اس میں کوئی دلچسپی نہ تھی (بلکہ اس سے بیزار تھے)۔ |