Quran with Urdu translation - Surah Yusuf ayat 34 - يُوسُف - Page - Juz 12
﴿فَٱسۡتَجَابَ لَهُۥ رَبُّهُۥ فَصَرَفَ عَنۡهُ كَيۡدَهُنَّۚ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلۡعَلِيمُ ﴾
[يُوسُف: 34]
﴿فاستجاب له ربه فصرف عنه كيدهن إنه هو السميع العليم﴾ [يُوسُف: 34]
Abul Ala Maududi Uske Rubb ne uski dua qabool ki aur un auraton ki chalein ussey dafa kardi. Beshak wahi hai jo sab ki sunta aur sab kuch jaanta hai |
Ahmed Ali پھر اس کے رب نے اس کی دعا قبول کی پس ان کا فریب ان سے دور کر دیا گیا کیوں کہ وہی سننے والا جاننے والا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry تو خدا نے ان کی دعا قبول کرلی اور ان سے عورتوں کا مکر دفع کر دیا۔ بےشک وہ سننے (اور) جاننے والا ہے |
Mahmood Ul Hassan سو قبول کر لی اس کی دعا اس کے رب نے پھر دفع کیا اس سے ان کا فریب [۵۳] البتہ وہی ہے سننے والا خبردار [۵۴] |
Muhammad Hussain Najafi پس اس کے پروردگار نے اس کی دعا قبول کر لی اور اس سے ان عورتوں کے مکر و فریب کو دور کر دیا بے شک وہ بڑا سننے والا، بڑا جاننے والا ہے۔ |