Quran with Urdu translation - Surah Yusuf ayat 69 - يُوسُف - Page - Juz 13
﴿وَلَمَّا دَخَلُواْ عَلَىٰ يُوسُفَ ءَاوَىٰٓ إِلَيۡهِ أَخَاهُۖ قَالَ إِنِّيٓ أَنَا۠ أَخُوكَ فَلَا تَبۡتَئِسۡ بِمَا كَانُواْ يَعۡمَلُونَ ﴾
[يُوسُف: 69]
﴿ولما دخلوا على يوسف آوى إليه أخاه قال إني أنا أخوك فلا﴾ [يُوسُف: 69]
Abul Ala Maududi Yeh log Yusuf ke huzoor pahunchey to usne apne bhai ko apne paas alag bula liya aur usey bata diya ke “ main tera wahi bhai hoon (jo khoya gaya tha). Ab tu un baaton ka gham na kar jo yeh log karte rahey hain.” |
Ahmed Ali اور جب وہ یوسف کے پاس گئے تو اس نے اپنے بھائی کو اپنے پاس جگہ دی کہا کہ بے شک میں تیرا بھائی ہوں پس جو کچھ یہ کرتے رہے ہیں اس پر غم نہ کر |
Fateh Muhammad Jalandhry اور جب وہ لوگ یوسف کے پاس پہنچے تو یوسف نے اپنے حقیقی بھائی کو اپنے پاس جگہ دی اور کہا کہ میں تمہارا بھائی ہوں تو جو سلوک یہ (ہمارے ساتھ) کرتے رہے ہیں اس پر افسوس نہ کرنا |
Mahmood Ul Hassan اور جب داخل ہوئے یوسف کے پاس اپنے پاس رکھا اپنے بھائی کو کہا تحقیق میں ہوں بھائی تیرا سو غمگین مت ہو ان کاموں سے جو انہوں نے کئے ہیں [۹۷] |
Muhammad Hussain Najafi اور جب یہ لوگ یوسف (ع) کے پاس پہنچے تو اس نے اپنے (حقیقی) بھائی (بنیامین) کو اپنے پاس جگہ دی (اور آہستگی سے) کہا میں تیرا بھائی (یوسف) ہوں بس تو اس پر غمگین نہ ہو جو کچھ یہ لوگ سلوک کرتے رہے ہیں۔ |