Quran with Urdu translation - Surah Yusuf ayat 86 - يُوسُف - Page - Juz 13
﴿قَالَ إِنَّمَآ أَشۡكُواْ بَثِّي وَحُزۡنِيٓ إِلَى ٱللَّهِ وَأَعۡلَمُ مِنَ ٱللَّهِ مَا لَا تَعۡلَمُونَ ﴾
[يُوسُف: 86]
﴿قال إنما أشكو بثي وحزني إلى الله وأعلم من الله ما لا﴾ [يُوسُف: 86]
Abul Ala Maududi Usne kaha “ main apni pareshani aur apne gham ki fariyad Allah ke siwa kisi se nahin karta. Aur Allah se jaisa main waqif hoon tum nahin ho |
Ahmed Ali کہا میں تو اپنی پریشانی اور غم کا اظہار الله ہی کے سامنے کرتا ہوں اور الله کی طرف سے میں وہ جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے |
Fateh Muhammad Jalandhry انہوں نے کہا کہ میں اپنے غم واندوہ کا اظہار خدا سے کرتا ہوں۔ اور خدا کی طرف سے وہ باتیں جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے |
Mahmood Ul Hassan بولا میں تو کھولتا ہوں اپنا اضطراب اور غم اللہ کے سامنے اور جانتا ہوں اللہ کی طرف سے جو تم نہیں جانتے [۱۲۱] |
Muhammad Hussain Najafi آپ (ع) نے کہا کہ میں اپنے رنج و غم کی شکایت بس اللہ ہی سے کر رہا ہوں اور میں اللہ کی طرف سے وہ کچھ جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے۔ |