×

خدا ترس انسانوں کے لیے جس جنت کا وعدہ کیا گیا ہے 13:35 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Ar-Ra‘d ⮕ (13:35) ayat 35 in Urdu

13:35 Surah Ar-Ra‘d ayat 35 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Ar-Ra‘d ayat 35 - الرَّعد - Page - Juz 13

﴿۞ مَّثَلُ ٱلۡجَنَّةِ ٱلَّتِي وُعِدَ ٱلۡمُتَّقُونَۖ تَجۡرِي مِن تَحۡتِهَا ٱلۡأَنۡهَٰرُۖ أُكُلُهَا دَآئِمٞ وَظِلُّهَاۚ تِلۡكَ عُقۡبَى ٱلَّذِينَ ٱتَّقَواْۚ وَّعُقۡبَى ٱلۡكَٰفِرِينَ ٱلنَّارُ ﴾
[الرَّعد: 35]

خدا ترس انسانوں کے لیے جس جنت کا وعدہ کیا گیا ہے اس کی شان یہ ہے کہ اس کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں، اس کے پھل دائمی ہیں اور اس کا سایہ لازوال یہ انجام ہے متقی لوگوں کا اور منکرین حق کا انجام یہ ہے کہ ان کے لیے دوزخ کی آگ ہے

❮ Previous Next ❯

ترجمة: مثل الجنة التي وعد المتقون تجري من تحتها الأنهار أكلها دائم وظلها, باللغة الأوردية

﴿مثل الجنة التي وعد المتقون تجري من تحتها الأنهار أكلها دائم وظلها﴾ [الرَّعد: 35]

Abul Ala Maududi
Khuda tars Insaano ke liye jis jannat ka wada kiya gaya hai uski shaan yeh hai ke uske nichey nehrein (canals) beh rahi hain, uske phal (fruits) daimi(eternal) hain aur uska saaya la-zawal (perpetual). Yeh anjaam hai muttaqi(pious) logon ka, aur munkireen e haqq ka anjaam yeh hai ke unke liye dozakh ki aag hai
Ahmed Ali
اس جنت کا حال جس کا پرہیزگاروں سے وعدہ کیا گیا ہے اس کے نیچے نہریں بہتی ہیں جس کے میوے اور سائے ہمیشہ رہیں گے یہ پرہیزگاروں کا انجام ہے اور کافروں کا انجام آگ ہے
Fateh Muhammad Jalandhry
جس باغ کا متقیوں سے وعدہ کیا گیا ہے اس کے اوصاف یہ ہیں کہ اس کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں۔ اس کے پھل ہمیشہ (قائم رہنے والے) ہیں اور اس کے سائے بھی۔ یہ ان لوگوں کا انجام ہے جو متقی ہیں۔ اور کافروں کا انجام دوزخ ہے
Mahmood Ul Hassan
حال جنت کا جس کا وعدہ ہے پرہیزگاروں سے بہتی ہیں اس کے نیچے نہریں میوہ اس کا ہمیشہ ہے [۶۶] اور سایہ بھی [۶۷] یہ بدلہ ہے ان کا جو ڈرتے رہے [۶۸] اور بدلہ منکروں کا آگ ہے [۶۹]
Muhammad Hussain Najafi
جس جنت کا پرہیزگاروں سے وعدہ کیا گیا ہے اس کی صفت یہ ہے کہ اس کے نیچے سے نہریں جاری ہیں اس کے پھل دائمی ہیں اور اس کا سایہ بھی (لازوال) ہے یہ پرہیزگاروں کا انجام ہے اور کافروں کا انجام آتشِ دوزخ ہے۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek