Quran with Urdu translation - Surah Ar-Ra‘d ayat 42 - الرَّعد - Page - Juz 13
﴿وَقَدۡ مَكَرَ ٱلَّذِينَ مِن قَبۡلِهِمۡ فَلِلَّهِ ٱلۡمَكۡرُ جَمِيعٗاۖ يَعۡلَمُ مَا تَكۡسِبُ كُلُّ نَفۡسٖۗ وَسَيَعۡلَمُ ٱلۡكُفَّٰرُ لِمَنۡ عُقۡبَى ٱلدَّارِ ﴾
[الرَّعد: 42]
﴿وقد مكر الذين من قبلهم فلله المكر جميعا يعلم ما تكسب كل﴾ [الرَّعد: 42]
Abul Ala Maududi Insey pehle jo log ho guzre hain woh bhi badi badi chalein chal chuke hain, magar asal faisla-kun chaal to poori ki poori Allah hi ke haath mein hai. Woh jaanta hai ke kaun kya kuch kamayi kar raha hai, aur anqareeb yeh munkireen-e-haqq (disbelievers) dekh lenge ke anjaam kiska ba-khair hota hai |
Ahmed Ali اور ان سے پہلےلوگ بھی تدبیریں کر چکے ہیں سو اصل تدبیر تو الله ہی کی ہےجو کچھ کوئی کرتا ہے اسے سب خبر رہتی ہے اورابھی کافروں کو معلوم ہو جائے گا کہ نیک انجام کس کا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry جو لوگ ان سے پہلے تھے وہ بھی (بہتری) چالیں چلتے رہے ہیں سو چال تو سب الله ہی کی ہے ہر متنفس جو کچھ کر رہا ہے وہ اسے جانتا ہے۔ اور کافر جلد معلوم کریں گے کہ عاقبت کا گھر (یعنی انجام محمود) کس کے لیے ہے |
Mahmood Ul Hassan اور فریب کر چکے ہیں جو ان سے پہلے تھے سو اللہ کے ہاتھ میں ہے سب فریب [۸۱] جانتا ہے جو کچھ کماتا ہے ہر ایک جی [۸۲] اور اب معلوم کئے لیتے ہیں کافر کہ کس کا ہوتا ہے پچھلا گھر [۸۳] |
Muhammad Hussain Najafi جو لوگ ان سے پہلے گزر چکے ہیں انہوں نے بڑی مخفی تدبیریں کیں سو ہر قسم کی تدبیریں اور ترکیبیں اللہ ہی کے قبضۂ قدرت میں ہیں وہی جانتا ہے کہ ہر شخص کیا کمائی کر رہا ہے اور بہت جلد کافروں کو معلوم ہو جائے گا کہ اس گھر کا انجام (بخیر) کس کا ہے؟ |