Quran with Urdu translation - Surah Ar-Ra‘d ayat 43 - الرَّعد - Page - Juz 13
﴿وَيَقُولُ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ لَسۡتَ مُرۡسَلٗاۚ قُلۡ كَفَىٰ بِٱللَّهِ شَهِيدَۢا بَيۡنِي وَبَيۡنَكُمۡ وَمَنۡ عِندَهُۥ عِلۡمُ ٱلۡكِتَٰبِ ﴾
[الرَّعد: 43]
﴿ويقول الذين كفروا لست مرسلا قل كفى بالله شهيدا بيني وبينكم ومن﴾ [الرَّعد: 43]
Abul Ala Maududi Yeh munkireen kehte hain ke tum khuda ke bheje huey nahin ho. Kaho “mere aur tumhare darmiyan Allah ki gawahi kafi hai, aur phir har us shaks ki gawahi jo kitaab e aasmani ka ilm rakhta hai” |
Ahmed Ali اور کہتے ہیں کہ تو رسول نہیں ہے کہہ دو میرے اور تمہارے درمیان الله گواہ کافی ہے اور وہ شخص جس کے پاس کتاب کا علم ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور کافر لوگ کہتے ہیں کہ تم (خدا کے) رسول نہیں ہو۔ کہہ دو کہ میرے اور تمہارے درمیان خدا اور وہ شخص جس کے پاس کتاب (آسمانی) کا علم ہے گواہ کافی ہیں |
Mahmood Ul Hassan اور کہتےہیں کافر تو بھیجا ہوا نہیں آیا کہدے اللہ کافی ہے گواہ میرے اور تمہارے بیچ میں [۸۴] اور جس کو خبر ہے کتاب کی [۸۵] |
Muhammad Hussain Najafi اور کافر لوگ کہتے ہیں کہ آپ رسول نہیں ہیں کہہ دیجیے کہ میرے اور تمہارے درمیان بطور گواہ اللہ کافی ہے اور وہ شخص جس کے پاس کتاب کا علم ہے۔ |