Quran with Urdu translation - Surah Ibrahim ayat 26 - إبراهِيم - Page - Juz 13
﴿وَمَثَلُ كَلِمَةٍ خَبِيثَةٖ كَشَجَرَةٍ خَبِيثَةٍ ٱجۡتُثَّتۡ مِن فَوۡقِ ٱلۡأَرۡضِ مَا لَهَا مِن قَرَارٖ ﴾
[إبراهِيم: 26]
﴿ومثل كلمة خبيثة كشجرة خبيثة اجتثت من فوق الأرض ما لها من﴾ [إبراهِيم: 26]
Abul Ala Maududi Aur kalima e khabisa (evil word) ki misaal ek badh-zaat darakht ki si hai jo zameen ki sath se ukhad phenka jaata hai, uske liye koi istehkam(stability) nahin hai |
Ahmed Ali اور ناپاک کلمہ کی مثال ایک ناپاک درخت کی سی ہے جو زمین کے اوپر ہی سے اکھاڑ لیا جائے اسے کچھ ٹھیراؤ نہیں ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور ناپاک بات کی مثال ناپاک درخت کی سی ہے (نہ جڑ مستحکم نہ شاخیں بلند) زمین کے اوپر ہی سے اکھیڑ کر پھینک دیا جائے گا اس کو ذرا بھی قرار (وثبات) نہیں |
Mahmood Ul Hassan اور مثال گندی بات کی [۴۴] جیسے درخت گندا [۴۵] اکھاڑ لیا (پھینکا) اسکو زمین کے اوپر سے کچھ نہیں اسکو ٹھہراؤ (جماؤ) [۴۶] |
Muhammad Hussain Najafi اور کلمۂ خبیثہ (ناپاک کلمہ) کی مثال شجرۂ خبیثہ (ناپاک درخت) کی سی ہے جسے زمین کے اوپر سے اکھاڑ لیا جائے اور اس کے لئے ثبات و قرار نہ ہو۔ |