Quran with Urdu translation - Surah Ibrahim ayat 27 - إبراهِيم - Page - Juz 13
﴿يُثَبِّتُ ٱللَّهُ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ بِٱلۡقَوۡلِ ٱلثَّابِتِ فِي ٱلۡحَيَوٰةِ ٱلدُّنۡيَا وَفِي ٱلۡأٓخِرَةِۖ وَيُضِلُّ ٱللَّهُ ٱلظَّٰلِمِينَۚ وَيَفۡعَلُ ٱللَّهُ مَا يَشَآءُ ﴾
[إبراهِيم: 27]
﴿يثبت الله الذين آمنوا بالقول الثابت في الحياة الدنيا وفي الآخرة ويضل﴾ [إبراهِيم: 27]
Abul Ala Maududi Iman laney walon ko Allah ek qaul-e-sabit ki buniyad par duniya aur aakhirat, dono mein sabaat (steadfast) ata karta hai, aur zaalimon ko Allah bhatka deta hai. Allah ko ikhtiyar hai jo chahe karey |
Ahmed Ali الله ایمان والوں کو دنیا اور آخرت کی زندگی میں سچی بات پر ثابت قدم رکھتا ہے اور ظالمو ں کو گمراہ کر تا ہے اور الله جوچاہتا ہے کرتا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry خدا مومنوں (کے دلوں) کو (صحیح اور) پکی بات سے دنیا کی زندگی میں بھی مضبوط رکھتا ہے اور آخرت میں بھی (رکھے گا) اور خدا بےانصافوں کو گمراہ کر دیتا ہے اور خدا جو چاہتا ہے کرتا ہے |
Mahmood Ul Hassan مضبوط کرتا ہے اللہ ایمان والوں کو مضبوط بات سے دنیا کی زندگی میں اور آخرت میں [۴۷] اور بچلا (راہ بھلا دیتا ہے) دیتا ہے اللہ بے انصافوں کو [۴۸] اور کرتا ہے اللہ جو چاہے [۴۹] |
Muhammad Hussain Najafi اللہ ایمان والوں کو قولِ ثابت پر ثابت قدم رکھتا ہے دنیا کی زندگی میں بھی اور آخرت میں بھی اور ظالموں کو گمراہی میں چھوڑ دیتا ہے اور اللہ جو چاہتا ہے وہ کرتا ہے۔ |