Quran with Urdu translation - Surah Ibrahim ayat 35 - إبراهِيم - Page - Juz 13
﴿وَإِذۡ قَالَ إِبۡرَٰهِيمُ رَبِّ ٱجۡعَلۡ هَٰذَا ٱلۡبَلَدَ ءَامِنٗا وَٱجۡنُبۡنِي وَبَنِيَّ أَن نَّعۡبُدَ ٱلۡأَصۡنَامَ ﴾
[إبراهِيم: 35]
﴿وإذ قال إبراهيم رب اجعل هذا البلد آمنا واجنبني وبني أن نعبد﴾ [إبراهِيم: 35]
Abul Ala Maududi Yaad karo woh waqt jab Ibrahim ne dua ki thi ke “parwardigar, is shehar ko aman ka shehar bana aur mujhey aur meri aulad ko buth parasti (idol worship) se bacha |
Ahmed Ali اورجس وقت ابراھیم نے کہا اے میرے رب! اس شہر کوامن والا کر دے اور مجھے اور میری اولاد کو بت پرستی سے بچا |
Fateh Muhammad Jalandhry اور جب ابراہیم نے دعا کی کہ میرے پروردگار اس شہر کو (لوگوں کے لیے) امن کی جگہ بنا دے۔ اور مجھے اور میری اولاد کو اس بات سے کہ بتوں کی پرستش کرنے لگیں بچائے رکھ |
Mahmood Ul Hassan اور جس وقت کہا ابراہیم نے [۶۲] اے رب کر دے اس شہر کو امن والا اور دور کر مجھ کو اور میری اولاد کو اس بات سے کہ ہم پوجیں مورتوں کو [۶۳] |
Muhammad Hussain Najafi اور وہ وقت یاد کرو جب ابراہیم نے (بارگاہ ایزدی میں) دعا کی تھی اے میرے پروردگار! اس شہر (مکہ) کو امن کی جگہ اور مجھے اور میری اولاد کو اس بات سے بچا کہ ہم بتوں کی پرستش کریں۔ |