Quran with Urdu translation - Surah Ibrahim ayat 38 - إبراهِيم - Page - Juz 13
﴿رَبَّنَآ إِنَّكَ تَعۡلَمُ مَا نُخۡفِي وَمَا نُعۡلِنُۗ وَمَا يَخۡفَىٰ عَلَى ٱللَّهِ مِن شَيۡءٖ فِي ٱلۡأَرۡضِ وَلَا فِي ٱلسَّمَآءِ ﴾
[إبراهِيم: 38]
﴿ربنا إنك تعلم ما نخفي وما نعلن وما يخفى على الله من﴾ [إبراهِيم: 38]
Abul Ala Maududi Parwardigar, tu jaanta hai jo kuch hum chupate hain aur jo kuch zaahir karte hain”. Aur waqayi Allah se kuch bhi chupa hua nahin hai, na zameen mein na asmano mein |
Ahmed Ali اے رب ہمارے! بے شک تو جانتا ہے جو کچھ ہم چھپاتے ہیں اورجو کچھ ظاہر کرتے ہیں اور الله پر کوئی چیز زمین اورآسمان میں پوشیدہ نہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry اے پروردگار جو بات ہم چھپاتے اور جو ظاہر کرتے ہیں تو سب جانتا ہے۔ اور خدا سے کوئی چیز مخفی نہیں (نہ) زمین میں نہ آسمان میں |
Mahmood Ul Hassan اے رب ہمارے تو تو جانتا ہے جو کچھ ہم کرتے ہیں چھپا کر اور جو کچھ کرتے ہیں دکھا کر (کھول کر) اور مخفی نہیں اللہ پر کوئی چیز زمین میں نہ آسمان میں [۶۷] |
Muhammad Hussain Najafi اے ہمارے پروردگار! بے شک جو کچھ ہم چھپاتے ہیں تو اسے بھی جانتا ہے اور جو ظاہر کرتے ہیں اسے بھی اور زمین و آسمان کی کوئی چیز اللہ سے پوشیدہ نہیں ہے۔ |