Quran with Urdu translation - Surah Ibrahim ayat 46 - إبراهِيم - Page - Juz 13
﴿وَقَدۡ مَكَرُواْ مَكۡرَهُمۡ وَعِندَ ٱللَّهِ مَكۡرُهُمۡ وَإِن كَانَ مَكۡرُهُمۡ لِتَزُولَ مِنۡهُ ٱلۡجِبَالُ ﴾
[إبراهِيم: 46]
﴿وقد مكروا مكرهم وعند الله مكرهم وإن كان مكرهم لتزول منه الجبال﴾ [إبراهِيم: 46]
Abul Ala Maududi Unhon ne apni saari hi chalein chal dekhi, magar unki har chaal ka todh Allah ke paas tha, agarche unki chaalein aisi gazab ki thi ke pahad unse tal jayein |
Ahmed Ali اور ان لوگو ں نے اپنی تدبیریں کی تھیں اوران کی تدبیریں الله کے سامنے تھیں اگرچہ ان کی تدبیریں ایسی تھی کہ ان سے پہاڑ بھی ٹل جائیں |
Fateh Muhammad Jalandhry اور انہوں نے (بڑی بڑی) تدبیریں کیں اور ان کی (سب) تدبیریں خدا کے ہاں (لکھی ہوئی) ہیں گو وہ تدبیریں ایسی (غضب کی) تھیں کہ ان سے پہاڑ بھی ٹل جائیں |
Mahmood Ul Hassan اور یہ بنا چکے ہیں اپنا داؤ اور اللہ کے آگے ہے ان کا داؤ [۷۹] اور نہ ہو گا ان کا داؤ کہ ٹل جائیں اس سے پہاڑ [۸۰] |
Muhammad Hussain Najafi اور انہوں نے اپنی ساری تدبیریں کیں (اور چالیں چلیں) اور اللہ کے پاس ان کی ہر تدبیر اور چال (کا جواب) ہے اگرچہ ان کی تدبیریں و ترکیبیں ایسی تھیں کہ ان سے پہاڑ بھی اپنی جگہ سے ہٹ جائیں۔ |