Quran with Urdu translation - Surah Ibrahim ayat 7 - إبراهِيم - Page - Juz 13
﴿وَإِذۡ تَأَذَّنَ رَبُّكُمۡ لَئِن شَكَرۡتُمۡ لَأَزِيدَنَّكُمۡۖ وَلَئِن كَفَرۡتُمۡ إِنَّ عَذَابِي لَشَدِيدٞ ﴾
[إبراهِيم: 7]
﴿وإذ تأذن ربكم لئن شكرتم لأزيدنكم ولئن كفرتم إن عذابي لشديد﴾ [إبراهِيم: 7]
Abul Ala Maududi Aur yaad rakho, tumhare Rubb ne khabardar kardiya tha ke agar shukar-guzar banoge to main tumko aur zyada nawazunga aur agar kufran-e-niyamat (ungrateful) karoge to meri saza bahut sakht hai” |
Ahmed Ali اور جب تمہارے رب نے سنا دیا تھا کہ البتہ اگر تم شکر گزاری کرو گے تو اور زیادہ دوں گا اور اگر ناشکری کرو گے تو میرا عذاب بھی سخت ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور جب تمہارے پروردگار نے (تم کو) آگاہ کیا کہ اگر شکر کرو گے تو میں تمہیں زیادہ دوں گا اور اگر ناشکری کرو گے تو (یاد رکھو کہ) میرا عذاب بھی سخت ہے |
Mahmood Ul Hassan اور جب سنا دیا تمہارے رب نے اگر احسان مانو گے تو اور بھی دوں گا تم کو [۱۰] اور اگر ناشکری کرو گے تو میرا عذاب البتہ سخت ہے [۱۱] |
Muhammad Hussain Najafi اور یاد کرو جب تمہارے پروردگار نے تمہیں مطلع کر دیا تھا کہ اگر (میرا) شکر ادا کروگے تو میں تمہیں اور زیادہ دوں گا اور اگر کفرانِ نعمت (ناشکری) کروگے تو میرا عذاب بھی بڑا سخت ہے۔ |