Quran with Urdu translation - Surah Ibrahim ayat 8 - إبراهِيم - Page - Juz 13
﴿وَقَالَ مُوسَىٰٓ إِن تَكۡفُرُوٓاْ أَنتُمۡ وَمَن فِي ٱلۡأَرۡضِ جَمِيعٗا فَإِنَّ ٱللَّهَ لَغَنِيٌّ حَمِيدٌ ﴾
[إبراهِيم: 8]
﴿وقال موسى إن تكفروا أنتم ومن في الأرض جميعا فإن الله لغني﴾ [إبراهِيم: 8]
Abul Ala Maududi Aur Moosa ne kaha ke “agar tum kufr karo aur zameen ke sarey rehne waley bhi kafir ho jayein to Allah be niyaz aur apni zaat mein aap mehmood hai” |
Ahmed Ali اور موسیٰ نے کہا اگر تم اور جو لوگ زمین میں ہیں سارے کفر کرو گے تو الله بے پروا تعریف کیا ہوا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور موسیٰ نے (صاف صاف) کہہ دیا کہ اگر تم اور جتنے اور لوگ زمین میں ہیں سب کے سب ناشکری کرو تو خدا بھی بےنیاز (اور) قابل تعریف ہے |
Mahmood Ul Hassan اور کہا موسٰی نے اگر کفر (منکر ہو گے) کرو گے تم اور جو لوگ زمین میں ہیں سارے تو اللہ بے پروا ہے سب خوبیوں والا [۱۲] |
Muhammad Hussain Najafi اور موسیٰ نے کہا کہ اگر تم اور روئے زمین کے سب لوگ کفر اختیار کریں تو اللہ کو اس کی کیا پروا ہے وہ یقیناً بے نیاز (اور) قابلِ ستائش ہے۔ |