Quran with Urdu translation - Surah An-Nahl ayat 48 - النَّحل - Page - Juz 14
﴿أَوَلَمۡ يَرَوۡاْ إِلَىٰ مَا خَلَقَ ٱللَّهُ مِن شَيۡءٖ يَتَفَيَّؤُاْ ظِلَٰلُهُۥ عَنِ ٱلۡيَمِينِ وَٱلشَّمَآئِلِ سُجَّدٗا لِّلَّهِ وَهُمۡ دَٰخِرُونَ ﴾
[النَّحل: 48]
﴿أو لم يروا إلى ما خلق الله من شيء يتفيأ ظلاله عن﴾ [النَّحل: 48]
Abul Ala Maududi Aur kya yeh log Allah ki paida ki hui kisi cheez ko bhi nahin dekhte ke uska saaya kis tarah Allah ke huzoor sajda karte huey dayein aur bayein girta hai? Sab ke sab is tarah izhar e ijz (express their humility) kar rahey hain |
Ahmed Ali کیا وہ الله کی پیدا کی ہوئی چیزوں کونہیں دیکھتے کہ کے سائے دائیں اوربائیں طرف جھکے جارہے ہیں اور نہایت عاجزی کے ساتھ الله کو سجدہ کررہے ہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry کیا ان لوگوں نے خدا کی مخلوقات میں سے ایسی چیزیں نہیں دیکھیں جن کے سائے دائیں سے (بائیں کو) اور بائیں سے (دائیں کو) لوٹتے رہتے ہیں (یعنی) خدا کے آگے عاجز ہو کر سجدے میں پڑے رہتے ہیں |
Mahmood Ul Hassan کیا نہیں دیکھتے وہ جو کہ اللہ نے پیدا کی ہے کوئی چیز کہ ڈھلتے ہیں سایے ان کے داہنی طرف سے اور بائیں طرف سے سجدہ کرتے ہوئے اللہ کو اور وہ عاجزی میں ہیں [۷۲] |
Muhammad Hussain Najafi کیا ان لوگوں نے کبھی اللہ کی پیدا کی ہوئی مختلف چیزوں میں غور نہیں کیا کہ ان کے سائے کس طرح اللہ کو سجدہ کرتے ہوئے دائیں بائیں جھکتے ہیں اس طرح وہ سب اپنے عجز کا اظہار کر رہے ہیں۔ |