Quran with Urdu translation - Surah An-Nahl ayat 49 - النَّحل - Page - Juz 14
﴿وَلِلَّهِۤ يَسۡجُدُۤ مَا فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَمَا فِي ٱلۡأَرۡضِ مِن دَآبَّةٖ وَٱلۡمَلَٰٓئِكَةُ وَهُمۡ لَا يَسۡتَكۡبِرُونَ ﴾
[النَّحل: 49]
﴿ولله يسجد ما في السموات وما في الأرض من دابة والملائكة وهم﴾ [النَّحل: 49]
Abul Ala Maududi Zameen aur aasmano mein jis qadar jaandaar makhlooqat hain aur jitne Malaika hain sab Allah ke aagey sar ba-sajood hain. Woh hargiz sarkashi nahin karte |
Ahmed Ali اور جو آسمان میں ہے اور جو زمین میں ہے جانداروں سے اور فرشتے سب الله ہی کو سجدہ کرتے ہیں اوروہ تکبرنہیں کرتے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور تمام جاندار جو آسمانوں میں ہیں اور جو زمین میں ہیں سب خدا کے آگے سجدہ کرتے ہیں اور فرشتے بھی اور وہ ذرا غرور نہیں کرتے |
Mahmood Ul Hassan اور اللہ کو سجدہ کرتا ہے جو آسمان میں ہے اور جو زمین میں ہے جانداروں سے اور فرشتے اور وہ تکبر نہیں کرتے [۷۳] |
Muhammad Hussain Najafi اور جو (جاندار) چیزیں آسمانوں میں ہیں اور زمین میں جتنے جانور ہیں اور فرشتے سب اللہ کے لئے سربسجود ہیں اور وہ سرکشی نہیں کرتے۔ |