Quran with Urdu translation - Surah An-Nahl ayat 52 - النَّحل - Page - Juz 14
﴿وَلَهُۥ مَا فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ وَلَهُ ٱلدِّينُ وَاصِبًاۚ أَفَغَيۡرَ ٱللَّهِ تَتَّقُونَ ﴾
[النَّحل: 52]
﴿وله ما في السموات والأرض وله الدين واصبا أفغير الله تتقون﴾ [النَّحل: 52]
Abul Ala Maududi Usi ka hai woh sab kuch jo aasmano mein hai aur jo zameen mein hai, aur khaalisan usi ka deen (saari qayinaat mein) chal raha hai. Phir kya Allah ko chodh kar tum kisi aur se taqwa (darr) karoge |
Ahmed Ali اوراسی کا ہے جوکچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اور عبادت اسی کی لازم ہے پھرکیا الله کے سوا اوروں سے ڈرتے ہو |
Fateh Muhammad Jalandhry اور جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے سب اسی کا ہے اور اسی کی عبادت لازم ہے۔ تو تم خدا کے سوا اوروں سے کیوں ڈرتے ہو |
Mahmood Ul Hassan اور اسی کا ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور زمین میں اور اسی کی عبادت ہے (اسی کا انصاف) ہمیشہ [۷۶] سو کیا سوائے اللہ کے کسی سے ڈرتے ہو (خطرہ رکھتے ہو) |
Muhammad Hussain Najafi اور اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور اسی کا دین دائمی اور واجب الاطاعت ہے تو کیا تم اللہ کے سوا غیروں سے ڈرتے ہو؟ |