Quran with Urdu translation - Surah An-Nahl ayat 60 - النَّحل - Page - Juz 14
﴿لِلَّذِينَ لَا يُؤۡمِنُونَ بِٱلۡأٓخِرَةِ مَثَلُ ٱلسَّوۡءِۖ وَلِلَّهِ ٱلۡمَثَلُ ٱلۡأَعۡلَىٰۚ وَهُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلۡحَكِيمُ ﴾
[النَّحل: 60]
﴿للذين لا يؤمنون بالآخرة مثل السوء ولله المثل الأعلى وهو العزيز الحكيم﴾ [النَّحل: 60]
Abul Ala Maududi Buri siffat se muttasaf (be ascribed) kiya janey ke layak to woh log hain jo aakhirat ka yaqeen nahin rakhte. Raha Allah, to uske liye sab se bartar siffat hain, wahi to sab par gaalib aur hikmat mein kamil hai |
Ahmed Ali جو آخرت کو نہیں مانتے ان کی بری مثال ہے اور الله کی شان سب سے بلند ہے اور وہی زبردست حکمت والا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ان ہی کے لیے بری باتیں (شایان) ہیں۔ اور خدا کو صفت اعلیٰ (زیب دیتی ہے) اور وہ غالب حکمت والا ہے |
Mahmood Ul Hassan جو نہیں مانتے آخرت کو ان کی بری مثال ہے اور اللہ کی مثال (شان) سب سے اوپر [۸۷] اور وہی ہے زبردست حکمت والا [۸۸] |
Muhammad Hussain Najafi جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ان کی حالت بری ہے اور اللہ کے لئے اعلیٰ صفت ہے وہ زبردست ہے بڑا حکمت والا ہے۔ |