×

اور دیکھو، اللہ نے تم کو پیدا کیا، پھر وہ تم کو 16:70 Urdu translation

Quran infoUrduSurah An-Nahl ⮕ (16:70) ayat 70 in Urdu

16:70 Surah An-Nahl ayat 70 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah An-Nahl ayat 70 - النَّحل - Page - Juz 14

﴿وَٱللَّهُ خَلَقَكُمۡ ثُمَّ يَتَوَفَّىٰكُمۡۚ وَمِنكُم مَّن يُرَدُّ إِلَىٰٓ أَرۡذَلِ ٱلۡعُمُرِ لِكَيۡ لَا يَعۡلَمَ بَعۡدَ عِلۡمٖ شَيۡـًٔاۚ إِنَّ ٱللَّهَ عَلِيمٞ قَدِيرٞ ﴾
[النَّحل: 70]

اور دیکھو، اللہ نے تم کو پیدا کیا، پھر وہ تم کو موت دیتا ہے، اور تم میں سے کوئی بد ترین عمر کو پہنچا دیا جاتا ہے تاکہ سب کچھ جاننے کے بعد پھر کچھ نہ جانے حق یہ ہے کہ اللہ ہی علم میں بھی کامل ہے اور قدرت میں بھی

❮ Previous Next ❯

ترجمة: والله خلقكم ثم يتوفاكم ومنكم من يرد إلى أرذل العمر لكي لا, باللغة الأوردية

﴿والله خلقكم ثم يتوفاكم ومنكم من يرد إلى أرذل العمر لكي لا﴾ [النَّحل: 70]

Abul Ala Maududi
Aur dekho, Allah ne tumko paida kiya, phir woh tumko maut deta hai aur tum mein se koi badhtareen umar ko pahucha diya jata hai taa-ke sab kuch jaanne ke baad phir kuch na janey. Haqq yeh hai ke Allah hi ilm mein bhi kamil hai aur qudrat mein bhi
Ahmed Ali
اور الله نے تمہیں پیدا کیا پھر وہی تمہیں مارتاہے اور کوئی تم میں سے نکمی عمر تک پہنچایا جاتا ہے جو سمجھ دار ہونے کے بعد نادان ہو جاتا ہے بےشک الله جاننے والا قدرت والا ہے
Fateh Muhammad Jalandhry
اور خدا ہی نے تم کو پیدا کیا۔ پھر وہی تم کو موت دیتا ہے اور تم میں بعض ایسے ہوتے ہیں کہ نہایت خراب عمر کو پہنچ جاتے ہیں اور (بہت کچھ) جاننے کے بعد ہر چیز سے بےعلم ہوجاتے ہیں۔ بےشک خدا (سب کچھ) جاننے والا (اور) قدرت والا ہے
Mahmood Ul Hassan
اور اللہ نے تم کو پیدا کیا پھر تم کو موت دیتا ہے اور کوئی تم میں سے پہنچ جاتا ہے نکمی عمر کو کہ سمجھنے کے پیچھے اب کچھ نہ سمجھے اللہ خبردار ہے قدرت والا [۱۰۸]
Muhammad Hussain Najafi
اور اللہ نے تمہیں پیدا کیا ہے پھر وہی تمہیں وفات دے گا اور تم میں سے بعض ایسے بھی ہیں کہ جن کو (بڑھاپے کی) بدترین عمر تک لوٹا دیا جاتا ہے تاکہ (بہت کچھ) جاننے کے بعد کچھ بھی نہ جانیں بے شک اللہ بڑا جاننے والا، بڑا قدرت والا ہے۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek