×

اور دیکھو، اللہ نے تم میں سے بعض کو بعض پر رزق 16:71 Urdu translation

Quran infoUrduSurah An-Nahl ⮕ (16:71) ayat 71 in Urdu

16:71 Surah An-Nahl ayat 71 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah An-Nahl ayat 71 - النَّحل - Page - Juz 14

﴿وَٱللَّهُ فَضَّلَ بَعۡضَكُمۡ عَلَىٰ بَعۡضٖ فِي ٱلرِّزۡقِۚ فَمَا ٱلَّذِينَ فُضِّلُواْ بِرَآدِّي رِزۡقِهِمۡ عَلَىٰ مَا مَلَكَتۡ أَيۡمَٰنُهُمۡ فَهُمۡ فِيهِ سَوَآءٌۚ أَفَبِنِعۡمَةِ ٱللَّهِ يَجۡحَدُونَ ﴾
[النَّحل: 71]

اور دیکھو، اللہ نے تم میں سے بعض کو بعض پر رزق میں فضیلت عطا کی ہے پھر جن لوگوں کو یہ فضیلت دی گئی ہے وہ ایسے نہیں ہیں کہ اپنا رزق اپنے غلاموں کی طرف پھیر دیا کرتے ہوں تاکہ دونوں اس رزق میں برابر کے حصہ دار بن جائیں تو کیا اللہ ہی کا احسان ماننے سے اِن لوگوں کو انکار ہے؟

❮ Previous Next ❯

ترجمة: والله فضل بعضكم على بعض في الرزق فما الذين فضلوا برادي رزقهم, باللغة الأوردية

﴿والله فضل بعضكم على بعض في الرزق فما الذين فضلوا برادي رزقهم﴾ [النَّحل: 71]

Abul Ala Maududi
Aur dekho, Allah ne tum mein se baaz ko baaz par rizq mein fazilat ata ki hai, phir jin logon ko yeh fazeelat di gayi hai woh aisey nahin hain ke apna rizq apne ghulaamo ki taraf pher diya karte hon taa-ke dono is rizq mein barabar ke hissedaar ban jayein. To kya Allah hi ka ehsan maanne se in logon ko inkar hai
Ahmed Ali
اور الله نے تم میں سے بعض کو بعض پر روزی میں فضیلت دی پھر جنہیں فضیلت دی گئی وہ اپنے حصہ کا مال اپنے غلاموں کو دینےو الے نہیں کہ وہ اس میں برابر ہو جائیں پھر کیا الله کی نعمت کا انکار کرتے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhry
اور خدا نے رزق (ودولت) میں بعض کو بعض پر فضیلت دی ہے تو جن لوگوں کو فضیلت دی ہے وہ اپنا رزق اپنے مملوکوں کو تو دے ڈالنے والے ہیں نہیں کہ سب اس میں برابر ہوجائیں۔ تو کیا یہ لوگ نعمت الہیٰ کے منکر ہیں
Mahmood Ul Hassan
اور اللہ نے بڑائی دی تم میں ایک کو ایک پر روزی میں سو جن کو بڑائی دی وہ نہیں پہنچا دیتے اپنی روزی ان کو جن کے مالک ان کے ہاتھ ہیں کہ وہ سب اس میں برابر ہو جائیں کیا اللہ کی نعمت کے منکر ہیں [۱۰۹]
Muhammad Hussain Najafi
اور اللہ نے تم میں سے بعض کو بعض پر رزق کے معاملہ میں فضیلت (برتری) دی ہے پھر جن لوگوں کو یہ فضیلت دی گئی ہے وہ اپنا رزق اپنے غلاموں (اور زیر دستوں) کو لوٹا دینے والے نہیں ہیں تاکہ وہ سب اس میں برابر ہو جائیں تو کیا وہ اللہ کی نعمت کا انکار کرتے ہیں؟
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek