Quran with Urdu translation - Surah An-Nahl ayat 95 - النَّحل - Page - Juz 14
﴿وَلَا تَشۡتَرُواْ بِعَهۡدِ ٱللَّهِ ثَمَنٗا قَلِيلًاۚ إِنَّمَا عِندَ ٱللَّهِ هُوَ خَيۡرٞ لَّكُمۡ إِن كُنتُمۡ تَعۡلَمُونَ ﴾
[النَّحل: 95]
﴿ولا تشتروا بعهد الله ثمنا قليلا إنما عند الله هو خير لكم﴾ [النَّحل: 95]
Abul Ala Maududi Allah ke ahad ko thode se faiyde ke badle na bech daalo (sell off/barter away), jo kuch Allah ke paas hai woh tumhare liye zyada behtar hai agar tum jaano |
Ahmed Ali اور الله سے عہد کو تھوڑے سے داموں پر نہ بیچو جو کچھ الله کے ہاں ہے وہی تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم جانتے ہو |
Fateh Muhammad Jalandhry اور خدا سے جو تم نے عہد کیا ہے (اس کو مت بیچو اور) اس کے بدلے تھوڑی سی قیمت نہ لو۔ (کیونکہ ایفائے عہد کا) جو صلہ خدا کے ہاں مقرر ہے وہ اگر سمجھو تو تمہارے لیے بہتر ہے |
Mahmood Ul Hassan اور نہ لو اللہ کے عہد پر مول (مال) تھوڑا سا بیشک جو اللہ کے یہاں ہے وہی بہتر ہے تمہارے حق میں اگر تم جانتے ہو [۱۶۰] |
Muhammad Hussain Najafi اور اللہ کے عہد و پیمان کو تھوڑی سی قیمت کے عوض فروخت نہ کرو۔ بے شک جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ تمہارے لئے بہتر ہے اگر تم جانتے ہو۔ |