×

اور کہو "تعریف ہے اس خدا کے لیے جس نے نہ کسی 17:111 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Al-Isra’ ⮕ (17:111) ayat 111 in Urdu

17:111 Surah Al-Isra’ ayat 111 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Al-Isra’ ayat 111 - الإسرَاء - Page - Juz 15

﴿وَقُلِ ٱلۡحَمۡدُ لِلَّهِ ٱلَّذِي لَمۡ يَتَّخِذۡ وَلَدٗا وَلَمۡ يَكُن لَّهُۥ شَرِيكٞ فِي ٱلۡمُلۡكِ وَلَمۡ يَكُن لَّهُۥ وَلِيّٞ مِّنَ ٱلذُّلِّۖ وَكَبِّرۡهُ تَكۡبِيرَۢا ﴾
[الإسرَاء: 111]

اور کہو "تعریف ہے اس خدا کے لیے جس نے نہ کسی کو بیٹا بنایا، نہ کوئی بادشاہی میں اس کا شریک ہے، اور نہ وہ عاجز ہے کہ کوئی اس کا پشتیبان ہو" اور اس کی بڑائی بیان کرو، کمال درجے کی بڑائی

❮ Previous Next ❯

ترجمة: وقل الحمد لله الذي لم يتخذ ولدا ولم يكن له شريك في, باللغة الأوردية

﴿وقل الحمد لله الذي لم يتخذ ولدا ولم يكن له شريك في﴾ [الإسرَاء: 111]

Abul Ala Maududi
Aur kaho “tareef hai us khuda ke liye jisne na kisi ko beta banaya, na koi baadshahi mein uska shareek hai, aur na woh aajiz (helpless) hai ke koi uska pushtbaan (supporter) ho” aur uski badayi bayan karo, kamaal darje ki badayi
Ahmed Ali
اور کہہ دو سب تعریفیں الله کے لیے ہیں جس کی نہ کوئی اولاد ہے اورنہ کوئی اس کا سلطنت میں شریک ہے اور نہ کوئی کمزوری کی وجہ سے اس کا مددگار ہے اور اس کی بڑائی بیان کرتےر ہو
Fateh Muhammad Jalandhry
اور کہو کہ سب تعریف خدا ہی کو ہے جس نے نہ تو کسی کو بیٹا بنایا ہے اور نہ اس کی بادشاہی میں کوئی شریک ہے اور نہ اس وجہ سے کہ وہ عاجز وناتواں ہے کوئی اس کا مددگار ہے اور اس کو بڑا جان کر اس کی بڑائی کرتے رہو
Mahmood Ul Hassan
اور کہہ سب تعریفیں اللہ کو جونہیں رکھتا اولاد اور نہ کوئی اس کا ساجھی سلطنت میں اور نہ کوئی اس کا مددگار ذلت کے وقت پر اور اس کی برائی کر بڑا جان کر [۱۶۵]
Muhammad Hussain Najafi
اور کہہ دیجئے! سب تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جس نے نہ کسی کو بیٹا بنایا ہے اور نہ ہی کسی کو شریک بنایا ہے اور نہ ہی درماندگی اور عاجزی کی وجہ سے اس کا کوئی مددگار ہے اور اس کی کبریائی اور بڑائی کا بیان کرو جس طرح بڑائی بیان کرنی چاہیئے۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek