Quran with Urdu translation - Surah Al-Isra’ ayat 110 - الإسرَاء - Page - Juz 15
﴿قُلِ ٱدۡعُواْ ٱللَّهَ أَوِ ٱدۡعُواْ ٱلرَّحۡمَٰنَۖ أَيّٗا مَّا تَدۡعُواْ فَلَهُ ٱلۡأَسۡمَآءُ ٱلۡحُسۡنَىٰۚ وَلَا تَجۡهَرۡ بِصَلَاتِكَ وَلَا تُخَافِتۡ بِهَا وَٱبۡتَغِ بَيۡنَ ذَٰلِكَ سَبِيلٗا ﴾
[الإسرَاء: 110]
﴿قل ادعوا الله أو ادعوا الرحمن أيا ما تدعوا فله الأسماء الحسنى﴾ [الإسرَاء: 110]
Abul Ala Maududi (Aey Nabi), insey kaho, Allah kehkar pukaro ya rehman kehkar, jis naam se bhi pukaro uske liye sab acchey hi naam hain aur apni namaz na bahut zyada buland aawaz se padho aur na bahut past aawaz se, in dono ke darmiyan awsat darje ka lehja ikhtiyar karo |
Ahmed Ali کہہ دو الله کہہ کر یا رحمٰن کہہ کر پکارو جس نام سے پکاروسب اسی کے عمدہ نام ہیں اور اپنی نماز میں نہ چلا کر پڑھ اور نہ بالکل ہی آہستہ پڑھ اور اس کے درمیان راستہ اختیار کر |
Fateh Muhammad Jalandhry کہہ دو کہ تم (خدا کو) الله (کے نام سے) پکارو یا رحمٰن (کے نام سے) جس نام سے پکارو اس کے سب اچھے نام ہیں۔ اور نماز نہ بلند آواز سے پڑھو اور نہ آہستہ بلکہ اس کے بیچ کا طریقہ اختیار کرو |
Mahmood Ul Hassan کہہ اللہ کہہ کر پکارو یا رحمٰن کہہ کر جو کر پکارو گے سو اسی کے ہیں سب نام خاصے [۱۶۳] اور پکار کر مت پڑھ اپنی نماز اور نہ چپکے پڑھ اور ڈھونڈ لے اس کے بیچ میں راہ [۱۶۴] |
Muhammad Hussain Najafi کہہ دیجیے! کہ اسے اللہ کہہ کر پکارو یا رحمٰن کہہ کر پکارو جس نام سے بھی اسے پکارو۔ اس کے سارے نام اچھے ہیں اور نہ ہی اپنی نماز زیادہ بلند آواز سے پڑھو اور نہ ہی بالکل آہستہ سے بلکہ ان دونوں کے درمیان کا راستہ اختیار کرو۔ |