Quran with Urdu translation - Surah Al-Isra’ ayat 12 - الإسرَاء - Page - Juz 15
﴿وَجَعَلۡنَا ٱلَّيۡلَ وَٱلنَّهَارَ ءَايَتَيۡنِۖ فَمَحَوۡنَآ ءَايَةَ ٱلَّيۡلِ وَجَعَلۡنَآ ءَايَةَ ٱلنَّهَارِ مُبۡصِرَةٗ لِّتَبۡتَغُواْ فَضۡلٗا مِّن رَّبِّكُمۡ وَلِتَعۡلَمُواْ عَدَدَ ٱلسِّنِينَ وَٱلۡحِسَابَۚ وَكُلَّ شَيۡءٖ فَصَّلۡنَٰهُ تَفۡصِيلٗا ﴾
[الإسرَاء: 12]
﴿وجعلنا الليل والنهار آيتين فمحونا آية الليل وجعلنا آية النهار مبصرة لتبتغوا﴾ [الإسرَاء: 12]
Abul Ala Maududi Dekho, humne raat aur din ko do nishaniyan banaya hai. Raat ki nishani ko humne be-noor banaya, aur din ki nishani ko roshan kardiya, taa-ke tum apne Rubb ka fazal talash kar sako aur maah-o-saal ka hisaab maloom kar sako. Isi tarah humne har cheez ko alag alag mumaiyyaz (manifestly distinct) karke rakkha hai |
Ahmed Ali اور ہم نے رات اور دن کے دو نمونے بنا دیے پھر رات کے نمونے کو دھندلا کر دیا اور دن کا نمونہ نظر آنے کے لیے روشن کر دیا تاکہ تم اپنے رب کا فضل تلاش کرو اور تاکہ تم برسوں کی گنتی اور حساب معلوم کر لو اور ہم نے ہر چیز کی تفصیل کر دی |
Fateh Muhammad Jalandhry اور ہم نے دن اور رات کو دو نشانیاں بنایا ہے رات کی نشانی کو تاریک بنایا اور دن کی نشانی کو روشن۔ تاکہ تم اپنے پروردگار کا فضل (یعنی) روزی تلاش کرو اور برسوں کا شمار اور حساب جانو۔ اور ہم نے ہر چیز کو (بخوبی) تفصیل کردی ہے |
Mahmood Ul Hassan اور ہم نے بنائے رات اور دن دو نمونے [۱۷] پھر مٹا دیا رات کا نمونہ [۱۸] اور بنا دیا دن کا نمونہ دیکھنے کو تاکہ تلاش کرو فضل اپنے رب کا [۱۹] اور تاکہ معلوم کرو گنتی برسوں کی اور حساب [۲۰] اور سب چیز سنائی ہم نے کھول کر [۲۱] |
Muhammad Hussain Najafi اور ہم نے رات اور دن کو (اپنی قدرت کی) دو نشانیاں بنایا ہے سو ہم نے رات کی نشانی کو دھندلا بنایا اور دن کی نشانی کو روشن بنایا تاکہ تم اپنے پروردگار کا فضل و کرم (رزق) تلاش کرو اور تاکہ برسوں کی گنتی اور (ہر طرح کا) حساب معلوم کر سکو اور ہم نے ہر (ضروری) چیز کو تفصیل سے بیان کر دیا ہے۔ |