Quran with Urdu translation - Surah Al-Isra’ ayat 30 - الإسرَاء - Page - Juz 15
﴿إِنَّ رَبَّكَ يَبۡسُطُ ٱلرِّزۡقَ لِمَن يَشَآءُ وَيَقۡدِرُۚ إِنَّهُۥ كَانَ بِعِبَادِهِۦ خَبِيرَۢا بَصِيرٗا ﴾
[الإسرَاء: 30]
﴿إن ربك يبسط الرزق لمن يشاء ويقدر إنه كان بعباده خبيرا بصيرا﴾ [الإسرَاء: 30]
Abul Ala Maududi Tera Rubb jiske liye chahta hai rizq kushada karta hai aur jiske liye chahta hai tangg kardeta hai, woh apne bandon ke haal se bakhabar hai aur unhein dekh raha hai |
Ahmed Ali بے شک تیرا رب جس کے لئے چاہے رزق کشادہ کر تا ہے اور تنگ بھی کرتا ہے بے شک وہ اپنے بندوں کو جاننے والا دیکھنے والا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry بےشک تمہارا پروردگار جس کی روزی چاہتا ہے فراخ کردیتا ہے اور (جس کی روزی چاہتا ہے) تنگ کردیتا ہے وہ اپنے بندوں سے خبردار ہے اور (ان کو) دیکھ رہا ہے |
Mahmood Ul Hassan تیرا رب کھول دیتا ہے روزی جسکے واسطے چاہے اور تنگ بھی وہی کرتا ہے [۴۲] وہی ہے اپنے بندوں کو جاننے والا دیکھنے والا [۴۳] |
Muhammad Hussain Najafi تمہارا پروردگار جس کسی کی چاہتا ہے روزی فراخ کر دیتا ہے اور جس کی چاہتا ہے تنگ کر دیتا ہے بے شک وہ اپنے بندوں کے حال سے بڑا باخبر ہے اور بڑا نگاہ رکھنے والا ہے۔ |