Quran with Urdu translation - Surah Al-Isra’ ayat 31 - الإسرَاء - Page - Juz 15
﴿وَلَا تَقۡتُلُوٓاْ أَوۡلَٰدَكُمۡ خَشۡيَةَ إِمۡلَٰقٖۖ نَّحۡنُ نَرۡزُقُهُمۡ وَإِيَّاكُمۡۚ إِنَّ قَتۡلَهُمۡ كَانَ خِطۡـٔٗا كَبِيرٗا ﴾
[الإسرَاء: 31]
﴿ولا تقتلوا أولادكم خشية إملاق نحن نرزقهم وإياكم إن قتلهم كان خطئا﴾ [الإسرَاء: 31]
Abul Ala Maududi Apni aulad ko iflas (tangdasti) ke andeshey se qatal na karo, hum unhein bhi rizq denge aur tumhein bhi. Dar haqeeqat unka qatal ek badi khata hai |
Ahmed Ali اور اپنی اولاد کو تنگدستی کے ڈر سے قتل نہ کرو ہم انہیں بھی رزق دیتے ہیں اور تمہیں بھی بے شک ان کا قتل کرنا بڑا گناہ ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور اپنی اولاد کو مفلسی کے خوف سے قتل نہ کرنا۔ (کیونکہ) ان کو اور تم کو ہم ہی رزق دیتے ہیں۔ کچھ شک نہیں کہ ان کا مار ڈالنا بڑا سخت گناہ ہے |
Mahmood Ul Hassan اور نہ مار ڈالو اپنی اولاد کو مفلسی کے خوف سے ہم روزی دیتےہیں انکو اور تم کو [۴۴] بیشک اُن کا مارنا بڑی خطاء ہے [۴۵] |
Muhammad Hussain Najafi اور فقر و فاقہ کے خوف سے اپنی اولاد کو قتل نہ کرو۔ ہم ہی انہیں اور تمہیں روزی دیتے ہیں بے شک انہیں قتل کرنا بڑا جرم ہے۔ |