Quran with Urdu translation - Surah Al-Isra’ ayat 35 - الإسرَاء - Page - Juz 15
﴿وَأَوۡفُواْ ٱلۡكَيۡلَ إِذَا كِلۡتُمۡ وَزِنُواْ بِٱلۡقِسۡطَاسِ ٱلۡمُسۡتَقِيمِۚ ذَٰلِكَ خَيۡرٞ وَأَحۡسَنُ تَأۡوِيلٗا ﴾
[الإسرَاء: 35]
﴿وأوفوا الكيل إذا كلتم وزنوا بالقسطاس المستقيم ذلك خير وأحسن تأويلا﴾ [الإسرَاء: 35]
Abul Ala Maududi Paimane (measure/scales) se do to pura bhar kar do, aur tolo to theek tarazu se tolo. Yeh accha tareeqa hai aur ba-lihaz anjaam bhi yahi behtar hai |
Ahmed Ali اور ناپ تول کر دو تو پورا ناپو اور صحیح ترازو سے تول کر دو یہ بہتر ہے اور انجام بھی اس کا اچھا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور جب (کوئی چیز) ناپ کر دینے لگو تو پیمانہ پورا بھرا کرو اور (جب تول کر دو تو) ترازو سیدھی رکھ کر تولا کرو۔ یہ بہت اچھی بات اور انجام کے لحاظ سے بھی بہت بہتر ہے |
Mahmood Ul Hassan اور پورا بھر دو ماپ جب ماپ کر دینے لگو اور تولو سیدھی ترازو سے [۵۳] یہ بہتر ہے اور اچھا ہے اس کا انجام [۵۴] |
Muhammad Hussain Najafi اور جب ناپو تولو تو ناپ پوری پوری رکھا کرو اور جب تولو تو صحیح ترازو سے تولو یہی بہتر ہے اور انجام کے اعتبار سے بھی بہت اچھا ہے۔ |