Quran with Urdu translation - Surah Al-Isra’ ayat 44 - الإسرَاء - Page - Juz 15
﴿تُسَبِّحُ لَهُ ٱلسَّمَٰوَٰتُ ٱلسَّبۡعُ وَٱلۡأَرۡضُ وَمَن فِيهِنَّۚ وَإِن مِّن شَيۡءٍ إِلَّا يُسَبِّحُ بِحَمۡدِهِۦ وَلَٰكِن لَّا تَفۡقَهُونَ تَسۡبِيحَهُمۡۚ إِنَّهُۥ كَانَ حَلِيمًا غَفُورٗا ﴾
[الإسرَاء: 44]
﴿تسبح له السموات السبع والأرض ومن فيهن وإن من شيء إلا يسبح﴾ [الإسرَاء: 44]
Abul Ala Maududi Uski paaki to saato (seven) aasman aur zameen aur woh saari cheezein bayan kar rahi hain jo aasman o zameen mein hain. Koi cheez aisi nahin hai jo uski hamd ke saath uski tasbeeh na kar rahi ho, magar tum unki tasbeeh samajhte nahin ho. Haqeeqat yeh hai ke woh bada hi burdbaar (very Forbearing) aur darguzar karne wala hai |
Ahmed Ali ساتوں آسمان اور زمین اور جو کوئی ان میں ہے اس کی پاکی بیان کرتے ہیں اور ایسی کوئی چیز نہیں جو ا سکی حمد کے ساتھ تسبیح نہ کرتی ہو لیکن تم ان کی تسبیح کو نہیں سمجھتے بے شک وہ بردبار بخشنے والا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry ساتوں آسمان اور زمین اور جو لوگ ان میں ہیں سب اسی کی تسبیح کرتے ہیں۔ اور (مخلوقات میں سے) کوئی چیز نہیں مگر اس کی تعریف کے ساتھ تسبیح کرتی ہے۔ لیکن تم ان کی تسبیح کو نہیں سمجھتے۔ بےشک وہ بردبار (اور) غفار ہے |
Mahmood Ul Hassan اس کی پاکی بیان کرتے ہیں ساتوں آسمان اور زمین اور جو کوئی ان میں ہے اور کوئی چیز نہیں جو نہیں پڑھتی خوبیاں اس کی لیکن تم نہیں سمجھتے ان کا پڑھنا [۶۴] بیشک وہ ہے تحمل والا بخشنے والا [۶۵] |
Muhammad Hussain Najafi ساتوں آسمان اور زمین اور جو کوئی بھی ان میں موجود ہیں اس کی تسبیح کرتے ہیں اور کوئی بھی چیز ایسی نہیں ہے جو حمد کے ساتھ اس کی تسبیح نہ کرتی ہو۔ لیکن تم ان کی تسبیح کو سمجھتے نہیں ہو بے شک وہ بڑا بردبار، بڑا بخشنے والا ہے۔ |