Quran with Urdu translation - Surah Al-Isra’ ayat 48 - الإسرَاء - Page - Juz 15
﴿ٱنظُرۡ كَيۡفَ ضَرَبُواْ لَكَ ٱلۡأَمۡثَالَ فَضَلُّواْ فَلَا يَسۡتَطِيعُونَ سَبِيلٗا ﴾
[الإسرَاء: 48]
﴿انظر كيف ضربوا لك الأمثال فضلوا فلا يستطيعون سبيلا﴾ [الإسرَاء: 48]
Abul Ala Maududi Dekho, kaisi baatein hain jo yeh log tumpar chaante hain, yeh bhatak gaye hain, inhein raasta nahin milta |
Ahmed Ali دیکھ تیرے لیے کیسی مثالیں بیان کرتے ہیں سو گمراہ ہو گئے پھر وہ راستہ نہیں پا سکتے |
Fateh Muhammad Jalandhry دیکھو انہوں نے کس کس طرح کی تمہارے بارے میں باتیں بنائیں ہیں۔ سو یہ گمراہ ہو رہے ہیں اور رستہ نہیں پاسکتے |
Mahmood Ul Hassan دیکھ لے کیسے جماتے ہیں تجھ پر مثلیں اور بہکتے پھرتے ہیں سو راہ نہیں پا سکتے [۷۲] |
Muhammad Hussain Najafi دیکھیے یہ کیسی کیسی مثالیں آپ کے لئے بناتے ہیں جس کی وجہ سے وہ ایسے گمراہ ہوگئے ہیں کہ راستہ پا ہی نہیں سکتے۔ |