Quran with Urdu translation - Surah Al-Isra’ ayat 47 - الإسرَاء - Page - Juz 15
﴿نَّحۡنُ أَعۡلَمُ بِمَا يَسۡتَمِعُونَ بِهِۦٓ إِذۡ يَسۡتَمِعُونَ إِلَيۡكَ وَإِذۡ هُمۡ نَجۡوَىٰٓ إِذۡ يَقُولُ ٱلظَّٰلِمُونَ إِن تَتَّبِعُونَ إِلَّا رَجُلٗا مَّسۡحُورًا ﴾
[الإسرَاء: 47]
﴿نحن أعلم بما يستمعون به إذ يستمعون إليك وإذ هم نجوى إذ﴾ [الإسرَاء: 47]
Abul Ala Maududi Humein maloom hai ke jab woh kaan laga kar tumhari baat sunte hain to dar-asal kya sunte hain, aur jab baith kar baaham sargoshiyan karte hain to kya kehte hain. Yeh zalim aapas mein kehte hain ke yeh ek sehar-zada (bewitched) aadmi hai jiske peechey tumlog jaa rahey ho |
Ahmed Ali ہم خوب جانتے ہیں جس غرض سے یہ سنتے ہیں جب یہ لوگ تیری طرف کان لگاتے ہیں اور جس وقت آپس میں سرگوشیاں کرتے ہیں جب یہ ظالم کہتے ہیں کہ تم محض ایسے شخص کا ساتھ دیتے ہو جس پر جادو کیا گیا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry یہ لوگ جب تمہاری طرف کان لگاتے ہیں تو جس نیت سے یہ سنتے ہیں ہم اسے خوب جانتے ہیں اور جب یہ سرگوشیاں کرتے ہیں (یعنی) جب ظالم کہتے ہیں کہ تم ایک ایسے شخص کی پیروی کرتے ہو جس پر جادو کیا گیا ہے |
Mahmood Ul Hassan ہم خوب جانتے ہیں جس واسطے وہ سنتے ہیں [۷۰] جس وقت کان رکھتے ہیں تیری طرف اور جب وہ مشورت کرتے ہیں جب کہ کہتے ہیں یہ بے انصاف جس کے کہنے پر تم چلتے ہو وہ نہیں ہے مگر ایک مرد جادو کا مارا [۷۱] |
Muhammad Hussain Najafi ہم خوب جانتے ہیں کہ وہ غور سے کیا سنتے ہیں؟ جب یہ آپ کی طرف کان لگاتے ہیں اور (ہم خوب جانتے ہیں) جب یہ ظالم سرگوشیاں کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ تم تو ایک سحر زدہ آدمی کی پیروی کر رہے ہو۔ |