Quran with Urdu translation - Surah Al-Isra’ ayat 58 - الإسرَاء - Page - Juz 15
﴿وَإِن مِّن قَرۡيَةٍ إِلَّا نَحۡنُ مُهۡلِكُوهَا قَبۡلَ يَوۡمِ ٱلۡقِيَٰمَةِ أَوۡ مُعَذِّبُوهَا عَذَابٗا شَدِيدٗاۚ كَانَ ذَٰلِكَ فِي ٱلۡكِتَٰبِ مَسۡطُورٗا ﴾
[الإسرَاء: 58]
﴿وإن من قرية إلا نحن مهلكوها قبل يوم القيامة أو معذبوها عذابا﴾ [الإسرَاء: 58]
Abul Ala Maududi Aur koi basti aisi nahin jisey hum qayamat se pehle halaak na karein ya sakht azaab na dein. Yeh nawishta-e-ilahi (Eternal Record) mein likha hua hai |
Ahmed Ali اور ایسی کوئی بستی نہیں جسے ہم قیامت سے پہلے ہلاک نہ کریں یا اسے سخت عذاب نہ دیں یہ بات کتاب میں لکھی ہوئی ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور (کفر کرنے والوں کی) کوئی بستی نہیں مگر قیامت کے دن سے پہلے ہم اسے ہلاک کردیں گے یا سخت عذاب سے معذب کریں گے۔ یہ کتاب (یعنی تقدیر) میں لکھا جاچکا ہے |
Mahmood Ul Hassan اور کوئی بستی نہیں جس کو ہم خراب نہ کر دیں گے قیامت سے پہلے یا آفت ڈالیں گے اس پر سخت آفت [۸۷] یہ ہے کتاب میں لکھا گیا [۸۸] |
Muhammad Hussain Najafi کوئی بستی ایسی نہیں ہے جسے ہم قیامت سے پہلے ہلاک نہ کر دیں یا سخت عذاب میں مبتلا کر دیں یہ بات کتاب (نوشتۂ تقدیر) میں لکھی ہوئی ہے۔ |