Quran with Urdu translation - Surah Al-Isra’ ayat 59 - الإسرَاء - Page - Juz 15
﴿وَمَا مَنَعَنَآ أَن نُّرۡسِلَ بِٱلۡأٓيَٰتِ إِلَّآ أَن كَذَّبَ بِهَا ٱلۡأَوَّلُونَۚ وَءَاتَيۡنَا ثَمُودَ ٱلنَّاقَةَ مُبۡصِرَةٗ فَظَلَمُواْ بِهَاۚ وَمَا نُرۡسِلُ بِٱلۡأٓيَٰتِ إِلَّا تَخۡوِيفٗا ﴾
[الإسرَاء: 59]
﴿وما منعنا أن نرسل بالآيات إلا أن كذب بها الأولون وآتينا ثمود﴾ [الإسرَاء: 59]
Abul Ala Maududi Aur humko nishniyan bhejne se nahin roka magar is baat ne ke insey pehle ke log unko jhutla chuke hain. (Chunanche dekhlo) Samood ko humne alaniya ountni (she-camel) laa kar di aur unhon ne uspar zulm kiya. Hum nishaniyan isi liye to bhejte hain ke log unhein dekh kar darein |
Ahmed Ali اور ہم نے اس لیےمعجزات بھیجنے موقوف کر دیےکہ پہلوں نے انہیں جھٹلایا تھا اور ہم نے ثمود کو اونٹنی کا کھلا ہوا معجزہ دیا تھا پھر بھی انہوں نے اس پر ظلم کیا اور یہ معجزات تو ہم محض ڈرانے کے لیے بھیجتے ہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry اور ہم نے نشانیاں بھیجنی اس لئے موقوف کردیں کہ اگلے لوگوں نے اس کی تکذیب کی تھی۔ اور ہم نے ثمود کو اونٹنی (نبوت صالح کی کھلی) نشانی دی۔ تو انہوں نے اس پر ظلم کیا اور ہم جو نشانیاں بھیجا کرتے ہیں تو ڈرانے کو |
Mahmood Ul Hassan اور ہم نے اس لئے موقوف کیں نشانیاں بھیجنی کہ اگلوں نے ان کو جھٹلایا [۸۹] اور ہم نے دی ثمود کو اونٹنی ان کے سجھانے کو پھر ظلم کیا اس پر [۹۰] اور نشانیاں جو ہم بھیجتے ہیں سو ڈرانے کو [۹۱] |
Muhammad Hussain Najafi اور (منکرین کی مطلوبہ) نشانیاں بھیجنے سے ہمیں کسی چیز نے نہیں روکا۔ مگر اس بات نے کہ پہلے لوگ انہیں جھٹلا چکے ہیں۔ اور ہم نے قومِ ثمود کو ایک (خاص) اونٹنی دی جوکہ روشن نشانی تھی۔ تو انہوں نے اس پر ظلم کیا اور ہم نشانیاں صرف ڈرانے کیلئے بھیجتے ہیں۔ |