×

یاد کرو اے محمدؐ، ہم نے تم سے کہہ دیا تھا کہ 17:60 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Al-Isra’ ⮕ (17:60) ayat 60 in Urdu

17:60 Surah Al-Isra’ ayat 60 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Al-Isra’ ayat 60 - الإسرَاء - Page - Juz 15

﴿وَإِذۡ قُلۡنَا لَكَ إِنَّ رَبَّكَ أَحَاطَ بِٱلنَّاسِۚ وَمَا جَعَلۡنَا ٱلرُّءۡيَا ٱلَّتِيٓ أَرَيۡنَٰكَ إِلَّا فِتۡنَةٗ لِّلنَّاسِ وَٱلشَّجَرَةَ ٱلۡمَلۡعُونَةَ فِي ٱلۡقُرۡءَانِۚ وَنُخَوِّفُهُمۡ فَمَا يَزِيدُهُمۡ إِلَّا طُغۡيَٰنٗا كَبِيرٗا ﴾
[الإسرَاء: 60]

یاد کرو اے محمدؐ، ہم نے تم سے کہہ دیا تھا کہ تیرے رب نے اِن لوگوں کو گھیر رکھا ہے اور یہ جو کچھ ابھی ہم نے تمہیں دکھایا ہے، اِس کو اور اُس درخت کو جس پر قرآن میں لعنت کی گئی ہے، ہم نے اِن لوگوں کے لیے بس ایک فتنہ بنا کر رکھ دیا ہم اِنہیں تنبیہ پر تنبیہ کیے جا رہے ہیں، مگر ہر تنبیہ اِن کی سر کشی ہی میں اضافہ کیے جاتی ہے

❮ Previous Next ❯

ترجمة: وإذ قلنا لك إن ربك أحاط بالناس وما جعلنا الرؤيا التي أريناك, باللغة الأوردية

﴿وإذ قلنا لك إن ربك أحاط بالناس وما جعلنا الرؤيا التي أريناك﴾ [الإسرَاء: 60]

Abul Ala Maududi
Yaad karo (aey Muhammad), humne tumse keh diya tha ke tere Rubb ne in logon ko gher rakkha hai aur yeh jo kuch abhi humne tumhein dikhya hai, isko aur us darakht ko jispar Quran mein laanat ki gayi hai, humne in logon ke liye bas ek fitna banakar rakh diya. Hum inhein tambeeh (warning) par tambeeh (warning) kiye jaa rahey hain, magar har tambeeh inki sarkashi hi mein izafa kiye jati hai
Ahmed Ali
اور جب ہم نے تم سے کہہ دیا کہ تیرے رب نے سب کو قابو میں کر رکھا ہے اور وہ خواب جو ہم نے تمہیں دکھایا اور وہ خبیث درخت جس کا ذکر قرآن میں ہے ان سب کو ان لوگو ں کے لیے فتنہ بنا دیا اور ہم تو انہیں ڈراتے ہیں سو اس سے ان کی شرارت اوربھی بڑھتی جاتی ہے
Fateh Muhammad Jalandhry
جب ہم نے تم سے کہا کہ تمہارا پروردگار لوگوں کو احاطہ کئے ہوئے ہے۔ اور جو نمائش ہم نے تمہیں دکھائی اس کو لوگوں کے لئے آرمائش کیا۔ اور اسی طرح (تھوہر کے) درخت کو جس پر قرآن میں لعنت کی گئی۔ اور ہم انہیں ڈراتے ہیں تو ان کو اس سے بڑی (سخت) سرکشی پیدا ہوتی ہے
Mahmood Ul Hassan
اور جب کہہ دیا ہم نے تجھ سے کہ تیرے رب نے گھیر لیا ہے لوگوں کو [۹۲] اور وہ دکھلاوا جو تجھ کو دکھلایا ہم نے سو جانچنے کو لوگوں کے [۹۳] اور ایسے ہی وہ درخت جس پر پھٹکار ہے قرآن میں [۹۴] اور ہم انکو ڈراتے ہیں تو انکو زیادہ ہوتی ہے بری شرارت [۹۵]
Muhammad Hussain Najafi
(اے رسول وہ وقت یاد کرو) جب ہم نے آپ سے کہا تھا کہ آپ کے پروردگار نے لوگوں کو گھیرے میں لے لیا ہے اور جو منظر ہم نے آپ کو دکھایا تھا۔ اس کو اور اس درخت کو جس پر قرآن میں لعنت کی گئی ہے، ہم نے لوگوں کیلئے آزمائش کا ذریعہ بنایا ہے اور ہم انہیں ڈراتے ہیں مگر یہ ڈرانا ان کی سرکشی میں اضافہ ہی کر رہا ہے۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek