Quran with Urdu translation - Surah Al-Isra’ ayat 79 - الإسرَاء - Page - Juz 15
﴿وَمِنَ ٱلَّيۡلِ فَتَهَجَّدۡ بِهِۦ نَافِلَةٗ لَّكَ عَسَىٰٓ أَن يَبۡعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامٗا مَّحۡمُودٗا ﴾
[الإسرَاء: 79]
﴿ومن الليل فتهجد به نافلة لك عسى أن يبعثك ربك مقاما محمودا﴾ [الإسرَاء: 79]
Abul Ala Maududi Aur Raat ko tahajjud padho, yeh tumhare liye nafl hai, baeed (door /far) nahin ke tumhara Rubb tumhein maqaam e mehmood par faiz karde |
Ahmed Ali اور کسی وقت رات میں تہجد پڑھا کرو جو تیرے لیے زائد چیز ہے قریب ہے کہ تیرا رب مقام محمود میں پہنچا دے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور بعض حصہ شب میں بیدار ہوا کرو (اور تہجد کی نماز پڑھا کرو) ۔ (یہ شب خیزی) تمہاری لئے (سبب) زیادت ہے (ثواب اور نماز تہجد تم کو نفل) ہے قریب ہے کہ خدا تم کو مقام محمود میں داخل کرے |
Mahmood Ul Hassan اور کچھ رات جاگتا رہ قرآن کے ساتھ یہ زیادتی ہے تیرے لئے [۱۲۳] قریب ہے کہ کھڑا کر دے تجھ کو تیرا رب مقام محمود میں [۱۲۴] |
Muhammad Hussain Najafi اور رات کے کچھ حصہ (پچھلے پہر) میں قرآن کے ساتھ بیدار رہیں (نمازِ تہجد پڑھیں) یہ آپ کے لئے اضافہ ہے۔ عنقریب آپ کا پروردگار آپ کو مقامِ محمود پر فائز کرے گا۔ |