Quran with Urdu translation - Surah Al-Kahf ayat 40 - الكَهف - Page - Juz 15
﴿فَعَسَىٰ رَبِّيٓ أَن يُؤۡتِيَنِ خَيۡرٗا مِّن جَنَّتِكَ وَيُرۡسِلَ عَلَيۡهَا حُسۡبَانٗا مِّنَ ٱلسَّمَآءِ فَتُصۡبِحَ صَعِيدٗا زَلَقًا ﴾
[الكَهف: 40]
﴿فعسى ربي أن يؤتين خيرا من جنتك ويرسل عليها حسبانا من السماء﴾ [الكَهف: 40]
Abul Ala Maududi To baeed nahin ke mera Rubb mujhey teri jannat (garden) se behtar ata farmade aur teri jannat (baagh/garden) par aasman se koi aafat bhej de jissey woh saaf maidan bankar reh jaye |
Ahmed Ali پھر امید ہے کہ میرا رب مجھے تیرے باغ سے بہتر دے اور اس پر لو کا ایک جھونکا آسمان سے بھیج دے پھر وہ چٹیل میدان ہوجائے |
Fateh Muhammad Jalandhry تو عجب نہیں کہ میرا پروردگار مجھے تمہارے باغ سے بہتر عطا فرمائے اور اس (تمہارے باغ) پر آسمان سے آفت بھیج دے تو وہ صاف میدان ہوجائے |
Mahmood Ul Hassan تو امید ہے کہ میرا رب دیوے مجھ کو تیرے باغ سے بہتر [۵۰] اور بھیج دے اس پر لو کا ایک جھونکا آسمان سے پھر صبح کو رہ جاٹے میدان صاف |
Muhammad Hussain Najafi تو قریب ہے کہ میرا پروردگار مجھے تیرے باغ سے بہتر (باغ) عطا فرمائے اور تیرے باغ پر آسمان سے بجلیاں بھیج دے جس سے وہ چٹیل چکنا میدان بن کر رہ جائے۔ |