Quran with Urdu translation - Surah Al-Kahf ayat 7 - الكَهف - Page - Juz 15
﴿إِنَّا جَعَلۡنَا مَا عَلَى ٱلۡأَرۡضِ زِينَةٗ لَّهَا لِنَبۡلُوَهُمۡ أَيُّهُمۡ أَحۡسَنُ عَمَلٗا ﴾
[الكَهف: 7]
﴿إنا جعلنا ما على الأرض زينة لها لنبلوهم أيهم أحسن عملا﴾ [الكَهف: 7]
Abul Ala Maududi Waqiya ye hai ke yeh jo kuch sar-o-samaan bhi zameen par hai isko humne zameen ki zeenat banaya hai taa-ke in logon ko aazmayein inmein kaun behtar amal karne wala hai |
Ahmed Ali جو کچھ زمین پر ہے بے شک ہم نے اسے زمین کی زینت بنا دیا ہے تاکہ ہم انہیں آزمائیں کہ ان میں کون اچھے کام کرتا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry جو چیز زمین پر ہے ہم نے اس کو زمین کے لئے آرائش بنایا ہے تاکہ لوگوں کی آزمائش کریں کہ ان میں کون اچھے عمل کرنے والا ہے |
Mahmood Ul Hassan ہم نے بنایا ہے جو کچھ زمین پر ہے اس کی رونق تاکہ جانچیں لوگوں کو کون ان میں اچھا کرتا ہے کام [۷] |
Muhammad Hussain Najafi بے شک جو کچھ زمین پر ہے ہم نے اسے زمین کی زینت بنایا ہے۔ تاکہ ہم ان لوگوں کو آزمائیں کہ عمل کے لحاظ سے کون بہتر ہے۔ |