Quran with Urdu translation - Surah Al-Kahf ayat 99 - الكَهف - Page - Juz 16
﴿۞ وَتَرَكۡنَا بَعۡضَهُمۡ يَوۡمَئِذٖ يَمُوجُ فِي بَعۡضٖۖ وَنُفِخَ فِي ٱلصُّورِ فَجَمَعۡنَٰهُمۡ جَمۡعٗا ﴾
[الكَهف: 99]
﴿وتركنا بعضهم يومئذ يموج في بعض ونفخ في الصور فجمعناهم جمعا﴾ [الكَهف: 99]
Abul Ala Maududi Aur us roz hum logon ko chodh denge ke (samandar ki maujon ki tarah) ek dusre se gutham gutha (come close together tumultuously) hon aur sur (trumphet) phoonka jaayega aur hum sab Insaano ko ek saath jamaa karenge |
Ahmed Ali اور ہم چھوڑدیں گے بعض ان کے اس دن بعض میں گھسیں گے اور صورمیں پھونکا جائے گا پھر ہم ان سب کو جمع کر یں گے |
Fateh Muhammad Jalandhry (اس روز) ہم ان کو چھوڑ دیں گے کہ (روئے زمین پر پھیل کر) ایک دوسرے میں گھس جائیں گے اور صور پھونکا جائے گا تو ہم سب کو جمع کرلیں گے |
Mahmood Ul Hassan اور چھوڑ دیں گے ہم خلق کو اس دن ایک دوسرے میں گھستے اور پھونک ماریں گے صور میں پھر جمع کر لائیں گے ہم ان سب کو |
Muhammad Hussain Najafi اور ہم اس (قیامت کے) دن ہم اس طرح ان کو چھوڑ دیں گے کہ دریا کی لہروں کی طرح گڈمڈ ہو جائیں گے۔ اور صور پھونکا جائے گا۔ اور پھر ہم سب کو پوری طرح جمع کر دیں گے۔ |