Quran with Urdu translation - Surah Al-Kahf ayat 98 - الكَهف - Page - Juz 16
﴿قَالَ هَٰذَا رَحۡمَةٞ مِّن رَّبِّيۖ فَإِذَا جَآءَ وَعۡدُ رَبِّي جَعَلَهُۥ دَكَّآءَۖ وَكَانَ وَعۡدُ رَبِّي حَقّٗا ﴾
[الكَهف: 98]
﴿قال هذا رحمة من ربي فإذا جاء وعد ربي جعله دكاء وكان﴾ [الكَهف: 98]
Abul Ala Maududi Zul-Qarnain ne kaha “yeh mere Rubb ki rehmat hai, magar jab mere Rubb ke wadey ka waqt aayega to woh isko paiwand e khaak kardega, aur mere Rubb ka wada bar-haqq hai” |
Ahmed Ali کہا یہ میرے رب کی رحمت ہے پھر جب میرے رب کا وعدہ آئے گا تو اسے ریزہ ریزہ کر دے گا اور میرے رب کا وعدہ سچا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry بولا کہ یہ میرے پروردگار کی مہربانی ہے۔ جب میرے پروردگار کا وعدہ آپہنچے گا تو اس کو (ڈھا کر) ہموار کردے گا اور میرے پروردگار کا وعدہ سچا ہے |
Mahmood Ul Hassan بولا یہ ایک مہربانی ہے میرے رب کی پھر جب آئے وعدہ میرے رب کا گرا دے اس کو ڈھا کر اور ہے وعدہ میرے رب کا سچا [۱۲۱] |
Muhammad Hussain Najafi ذوالقرنین نے کہا یہ میرے پرورگار کی رحمت ہے تو جب میرے پروردگار کے وعدے کے وقت آجائے گا تو وہ اسے ڈھا کر زمین کے برابر کر دے گا۔ اور میرے پروردگار کا وعدہ برحق ہے۔ |