Quran with Urdu translation - Surah Maryam ayat 27 - مَريَم - Page - Juz 16
﴿فَأَتَتۡ بِهِۦ قَوۡمَهَا تَحۡمِلُهُۥۖ قَالُواْ يَٰمَرۡيَمُ لَقَدۡ جِئۡتِ شَيۡـٔٗا فَرِيّٗا ﴾
[مَريَم: 27]
﴿فأتت به قومها تحمله قالوا يامريم لقد جئت شيئا فريا﴾ [مَريَم: 27]
Abul Ala Maududi Phir woh is bacchey ko liye huey apni qaum mein aayi. Log kehne lagey “aey Maryam, yeh tu nay bada paap kar daala |
Ahmed Ali پھر وہ اسے قوم کے پا س اٹھا کر لائی انہوں نے کہا اے مریم البتہ تو نے عجیب بات کر دکھائی |
Fateh Muhammad Jalandhry پھر وہ اس (بچّے) کو اٹھا کر اپنی قوم کے لوگوں کے پاس لے آئیں۔ وہ کہنے لگے کہ مریم یہ تو تُونے برا کام کیا |
Mahmood Ul Hassan پھر لائی اسکو اپنے لوگوں کے پاس گود میں وہ اُسکو کہنے لگے اے مریم تو نے کی یہ چیز طوفان کی [۳۲] |
Muhammad Hussain Najafi اس کے بعد وہ بچہ کو (گود میں) اٹھائے اپنی قوم کے پاس لائی۔ انہوں نے کہا اے مریم تو نے بڑا برا کام کیا ہے۔ |