Quran with Urdu translation - Surah Maryam ayat 64 - مَريَم - Page - Juz 16
﴿وَمَا نَتَنَزَّلُ إِلَّا بِأَمۡرِ رَبِّكَۖ لَهُۥ مَا بَيۡنَ أَيۡدِينَا وَمَا خَلۡفَنَا وَمَا بَيۡنَ ذَٰلِكَۚ وَمَا كَانَ رَبُّكَ نَسِيّٗا ﴾
[مَريَم: 64]
﴿وما نتنـزل إلا بأمر ربك له ما بين أيدينا وما خلفنا وما﴾ [مَريَم: 64]
Abul Ala Maududi (Aey Muhammad), hum tumhare Rubb ke hukum ke bagair nahin utra karte, jo kuch hamare aage hai aur jo kuch peechey hai aur jo kuch iske darmiyan mein hai har cheez ka maalik wahi hai aur tumhara Rubb bhoolne wala nahin hai |
Ahmed Ali اورہم تیرے رب کے حکم کے سوا نہیں اترتے اسی کا ہے جو کچھ ہمارے سامنے ہے اور جو کچھ ہمارے پیچھے ہے اور جو کچھ اس کے درمیان ہے او ر تیرا رب بھولنے والا نہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry اور (فرشتوں نے پیغمبر کو جواب دیا کہ) ہم تمہارے پروردگار کے حکم سوا اُتر نہیں سکتے۔ جو کچھ ہمارے آگے ہے اور پیچھے ہے اور جو ان کے درمیان ہے سب اسی کا ہے اور تمہارا پروردگار بھولنے والا نہیں |
Mahmood Ul Hassan اور ہم نہیں اترتے مگر حکم سے تیرے رب کے اُسی کا ہے جو ہمارے آگے ہے اور جو ہمارے پیچھے اور جو اسکے بیچ میں ہے اور تیرا رب نہیں ہے بھولنے والا [۷۸] |
Muhammad Hussain Najafi اے رسول(ص)) ہم (فرشتے) آپ کے پروردگار کے حکم کے بغیر (زمین پر) نازل نہیں ہوتے جو کچھ ہمارے آگے ہے یا جو کچھ ہمارے پیچھے ہے اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کچھ اسی کا ہے اور آپ کا پروردگار بھولنے والا نہیں ہے۔ |