Quran with Urdu translation - Surah Maryam ayat 76 - مَريَم - Page - Juz 16
﴿وَيَزِيدُ ٱللَّهُ ٱلَّذِينَ ٱهۡتَدَوۡاْ هُدٗىۗ وَٱلۡبَٰقِيَٰتُ ٱلصَّٰلِحَٰتُ خَيۡرٌ عِندَ رَبِّكَ ثَوَابٗا وَخَيۡرٞ مَّرَدًّا ﴾
[مَريَم: 76]
﴿ويزيد الله الذين اهتدوا هدى والباقيات الصالحات خير عند ربك ثوابا وخير﴾ [مَريَم: 76]
Abul Ala Maududi Iske baraks jo logo raah e raast ikhtiyar karte hain Allah unko raast-rawi mein taraqqi ata farmata hai aur baaqi reh janey wali nekiyan hi tere Rubb ke nazdeek jaza aur anjaam ke aitbaar se behtar hain |
Ahmed Ali اور جو لوگ ہدایت پر ہیں الله انہیں زیادہ ہدایت دیتا ہے اور باقی رہنے والی نیکیاں تیرے رب کے نزدیک ثواب اور انجام کے لحاظ سے بہت ہی بہتر ہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry اور جو لوگ ہدایت یاب ہیں خدا ان کو زیادہ ہدایت دیتا ہے۔ اور نیکیاں جو باقی رہنے والی ہیں وہ تمہارے پروردگار کے صلے کے لحاظ سے خوب اور انجام کے اعتبار سے بہتر ہیں |
Mahmood Ul Hassan اور بڑھاتا جاتا ہے اللہ سوجھنے والوں کو سوجھ [۹۱] اور باقی رہنے والی نیکیاں بہتر رکھتی ہیں تیرے رب کے یہاں بدلہ اور بہتر پھر جانے کو جگہ [۹۲] |
Muhammad Hussain Najafi اور اللہ ہدایت یافتہ لوگوں کی ہدایت میں اور اضافہ کرتا ہے اور جو باقی رہنے والی نیکیاں ہیں وہ تمہارے پروردگار کے نزدیک ثواب اور انجام کے اعتبار سے بہتر ہیں۔ |